Sports News

کھیل

July 02 2018 swat-post-calendar-sustainable-t20-series-australia-beat-pakistan-by-9-wickets

سہ ملکی ٹی 20 سیریز؛ آسٹریلیا نے پاکستان کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی

hello

زمبابوے کے شہر ہرارے میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے گئے سہ ملکی ٹی 20 سیریز کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی۔

 

پاکستان کی جانب سے آسٹریلیا کو جیت کے لیے 117 رنز کا ہدف دیا گیا جس کے جواب میں آسٹریلیا کی جانب سے اننگز کا آغاز جان شاٹ اور ایرون فنچ نے کیا، 35 کے مجموعی اسکور پر آسٹریلیا کی پہلی وکٹ گری جب جان شاٹ 15 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئے تاہم ایرون فنچ نے جارحانہ کھیل پیش کیا اور ناقابل شکست68 رنز کی اننگز کھیلی۔

 

 

ایرون فنچ کی شاندار بیٹنگ کے بدولت آسٹریلیا نے مقررہ ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر 10.5 اوور میں حاصل کرلیا۔

اس سے قبل آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز محمد حفیظ اور فخر زمان نے کیا، اوپنرز قومی ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کرنے میں ناکام رہے اور محمد حفیظ تیسری گیند پر صفر کے مجموعے پر چلتے بنے جب کہ بعد میں آنے والے حسین طلعت اور اوپنر فخرزمان بھی صرف 19 رنز کے اضافے کے بعد آؤٹ ہوگئے۔

آسٹریلوی بولنگ کے آگے کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی زیادہ دیر تک کھڑا نہ رہ سکا اور وقفے وقفے سے پاکستان کی وکٹیں گرتی رہیں، کپتان سرفراز احمد نے صرف 4 رنز بنائے جب کہ شعیب ملک 13 رنز بنانے کے بعد رن آؤٹ ہوگئے۔ پاکستان کی جانب سے شاداب خان نے سب سے زیادہ 29 رنز کی اننگز کھیلی جب کہ آصف علی اور فہیم اشرف نے بالترتیب 22 اور 21 رنز بنائے۔

آسٹریلوی بولرز کی شاندار بولنگ کے باعث قومی ٹیم 19.5 اوورز میں 116 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ آسٹریلیا کی جانب سے اسٹینلیک نے 4، آنڈریو ٹائی نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔