Sports News

کھیل

January 01 2019 swat-post-calendar-foreign-and-foreign-players-celebrated-the-years-year-in-a-full-way

ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں نے سال نو کا جشن بھرپور انداز میں منایا

hello

ملکی اور غیر ملکی کرکٹرز  نے سال نو کا جشن بھر پور انداز میں منایا زیادہ تر کھلاڑیوں نے اپنی بیگمات کے ساتھ خوب ہلہ گلا کر کے نہ صرف نئے سال کو خوش آمدید کہا بلکہ اپنے پرستاروں کے لئے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

 

فاسٹ بولر وہاب ریاض اور آل راﺅنڈر محمد حفیظ نے سال کا پہلا دن اپنی فیملیز کے ساتھ منایا، دونوں اسٹار کرکٹرز نے سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر بھی شیئر کی ہیں جس میں کرکٹرز اپنی اپنی شریک حیات کے ساتھ مسرور دکھائی دے رہے ہیں۔

 

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے تصویر میں شعیب ملک ایک سیلون میں اکیلے دکھائی دیتے ہیں تاہم انہوں نے نئے سال کے نئے دن اپنا ہیر اسٹائل ضرور تبدیل کیا ہے۔

قومی خاتون کرکٹر کائنات امتیاز نے باکو میں سال کا پہلا دن منایا اور اپنے پرستارں کےلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر انہوں نے سوشل میڈیا پر آتش بازی کی تصویر بھی شیئر کی۔

بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے سال نو اپنی اہلیہ انوشکا شرما کے ساتھ سڈنی جبکہ دنیا کے ممتاز فٹبالر کرسٹیانو نے اپنی فیملی کے ساتھ دبئی میں خوشی کا یہ دن منایا۔

نیوزی لینڈ کرکٹرز کولن منرو اور ٹرینٹ بولٹ ساحل سمندر گئے جہاں انہوں نے بچوں کے ساتھ تصاویر بنانے کے ساتھ کرکٹ بھی کھیلی۔