Sports News

کھیل

July 15 2018 swat-post-calendar-fifa-world-cup-decentralization-continues-between-france-and-croatia

فیفا ورلڈکپ؛ فرانس اور کروشیا کے درمیان فیصلہ کن معرکہ جاری

hello

ماسکو: 

 

دنیائے فٹبال کے نئے بادشاہ کے لیے فرانس اور کروشیا کے درمیان فیصلہ کن معرکہ جاری ہے۔ 

فیفا ورلڈ کپ اپنی آخری منزل کو پہنچ چکا اور اب صرف فیصلہ کن معرکہ باقی ہے جو فرانس اور کروشیا کے درمیان جاری ہے اور اس مقابلے کے بعد یہ فیصلہ ہوجائے گا کہ گولڈن ٹرافی کس کے قبضے میں آتی ہے اور کون اگلے 4 سال کے لیے فٹبال کا نیا حکمران ہوگا۔

روس کے شہر ماسکو کے لوزنیکی اسٹیڈیم میں فیفا ورلڈکپ کے آخری معرکے کا آغاز ہوا تو ابتدا سے ہی فرانس کروشیا پر حاوی رہا اور فرانس کو کروشیا کے خلاف 18ویں منٹ میں فری کک ملی جس پر فرانسیسی کھلاڑی نے بال کو نیٹ کی طرف اچھالا اس دوران کروشیا کے کھلاڑٰی ماریو منڈزوکک نے ہیڈ مارکر فٹبال کو اپنے ہی جال میں پھینک دیا اور یوں فرانس کو کروشیا پر 0-1 کی برتری حاصل ہوگئی۔

 
 

 

کروشیا کے کھلاڑی ماریو منڈزوکک کسی بھی ورلڈکپ کے فائنل میں ’اون گول‘ اپنے ہی پوسٹ پر گول کرنے والے واحد کھلاڑی ہیں۔

کھیل کے 28ویں منٹ میں کروشیا کے کھلاڑی ایوان پریسک نے بہترین انداز میں کک ماری جو فرانسیسی گول کیپر کو کراس کرتے ہوئے سیدھی جال میں جاپہنچی اور یوں کروشیا نے صرف 9 منٹ بعد ہی فرانس کی برتری ختم کرکے میچ 1-1 سے برابر کردیا۔

کھیل کے 38ویں منٹ میں فرانس کے کارنر پر کروشیا کے کھلاڑی کے ہاتھ سے فٹبال لگنے پر فرانس کو پینلٹی اسٹروک دیا گیا جس پر فرانسیسی اسٹرائیکر اینٹونیو گریزمین نے گول کرکے ایک بار پھر فرانس کو 1-2 کی برتری دلادی۔

فرانسیسی ٹیم آج اپنا تیسرا ورلڈ کپ فائنل کھیل رہی ہے، فرانس نے 1998 کا فیفا ورلڈکپ اپنے نام کیا اور 2006 میں فائنل میں شکست کا سامناکرنا پڑا تھا تاہم کروشیا پہلی مرتبہ ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچی ہے۔

فرانس کو کروشیا پر برتری حاصل ہے اور گزشتہ 5 مقابلوں میں فرانس نے 3 میچز میں کامیابی حاصل کی جب کہ دو میچز بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوئے۔ فرانس نے 1998 کے ورلڈکپ کے دوران سیمی فائنل میں کروشیا کو 1-2 سے شکست دی تھی۔