Sports News

کھیل

October 17 2018 swat-post-calendar-abu-dhabi-test-australian-team-out-145-runs-in-the-first-innings

ابوظہبی ٹیسٹ؛ آسٹریلین ٹیم پہلی اننگز میں 145 رنز پر آؤٹ

hello

ابوظہبی ٹیسٹ میں آسٹریلیا کی ٹیم پہلی اننگز میں پاکستان کے 282 رنز کے جواب میں 145 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ 

ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز آسٹریلیا کی جانب سے ایرون فنج اور مچل اسٹارک نے نامکمل اننگز کا آغاز کیا لیکن صرف 16 رنز کے اضافے سے محمد عباس نے شان مارش کو پویلین واپس بھیج دیا وہ 3 رنز ہی بناسکے جس کے بعد محمد عباس نے ٹراوس ہیڈ کو بھی آؤٹ کرکے آسٹریلیا کی مشکلات میں اضافہ کردیا وہ 14 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔

آسٹریلیا کو پانچواں نقصان مچل مارش کی صورت میں اٹھانا پڑا جب یاسر شاہ نے 75 کے مجوعی اسکور پر مارش کو 13 رنز پر آؤٹ کیا اور پھر 85 کے مجموعی اسکور پر ایرون فنج کی ہمت بھی جواب دے گئی وہ 39 رنز پر بلال آصف کا شکار بنے، بلال نے ٹم پین کو بھی 3 رنز پر آؤٹ کرکے قومی ٹیم کو ساتویں کامیابی دلوائی۔

 

 

محمد عباس نے مچل اسٹاک کو 34 رنز پر پویلین بھیج کر اننگز میں اپنی پانچ وکٹیں مکمل کیں۔ قومی ٹیم کی جانب سے محمد عباس نے 5، بلال آصف نے 3 اور یاسر شاہ نے ایک وکٹ حاصل کی۔

گزشتہ روز آسٹریلیا نے پاکستان کی پہلی اننگز میں 282 رنز کے جواب میں بیٹنگ شروع کی تو محمد عباس کی نپی تلی بالنگ کے باعث کینگروز کے 2 کھلاڑی صرف 20 کے مجموعے پر پویلین لوٹ گئے تھے۔

کھیل کے پہلے روز آسٹریلین اسپنر ناتھن لیون نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کی آدھی ٹیم کو صرف 57 رنز پر پویلین بھیج دیا تھا تاہم کپتان سرفراز احمد اور فخرزمان نے ذمہ دارانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 94،94 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کا اسکور مستحکم کیا۔ آسٹریلیا کی جانب سے ناتھن لیون نے 4، لیبسچگنی نے 3 ، مچل مارش اور مچل اسٹاک نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

واضح رہے پہلے ٹیسٹ میں آسٹریلین بلے بازوں نے عمدہ بیٹنگ کے ذریعے میچ ڈرا کرکے پاکستان کو یقینی فتح سے محروم کردیا تھا۔