Showbiz News

شوبز

July 04 2018 swat-post-calendar-the-stars-of-shuboz-are-also-in-the-field-of-politics

شوبز کے ستارے بھی سیاست کے میدان میں

hello

عام انتخابات میں جہاں سیاسی  افراد میدان میں ہیں وہیں شوبز سے تعلق رکھنے والے افراد بھی عوامی نمائندگی کے لیے قسمت آزمائی  کریں گے۔ملکی انتخابات میں دوسرے افراد کی طرح  شوبز سے وابستہ افراد بھی قسمت آزمائی کے لیے میدان میں اتر چکے ہیں، پیپلزپارٹی  کی طرف سے  فلم اور ٹی وی کے معروف اداکار ایوب کھوسو پی ایس 101 سے ووٹوں کی جنگ میں  کود پڑے ہیں۔ اداکارساجد حسن بھی کراچی کےحلقہ این اے 256 سے پیپلزپارٹی کے پلیٹ فارم سے مخالف امیدواروں کوچیلنج کریں گے۔گلوکارابرارالحق تحریک انصاف کی ٹکٹ پراین اے 78 نارووال سے مسلم لیگ (ن) کے احسن اقبال کا مقابلہ کررہے ہیں۔ وہ 2013 کےعام انتخابات میں اس ہی نشست سے شکست کھا چکےہیں۔گلوکارجواد احمد اپنی جماعت برابری پارٹی کی جانب سے لاہور کے حلقہ این اے 131 اوراین اے 132 پر  بڑے سیاسی رہنماوں سے ٹکرائیں گے۔ جواد احمد کراچی کے حلقہ این اے 246 سے بلاول بھٹو کا بھی مقابلہ کریں گے۔ اسی طرح اداکارہ گل رعنا مخصوص نشست پرپیپلزپارٹی کی امیدوارہیں۔