Showbiz News

شوبز

September 05 2018 swat-post-calendar-the-junkyot-2-became-the-most-successful-film-of-2018

’’جوانی پھر نہیں آنی 2‘ 2018 کی کامیاب ترین فلم بن گئی

hello

کراچی: 

 

عید الاضحیٰ پر ریلیز ہونے والی فلم’’جوانی پھر نہیں آنی2‘‘ رواں سال کی کامیاب ترین فلم بن گئی۔

ہمایوں سعید، فہد مصطفیٰ، ماورا حسین اور کبریٰ خان کی فلم ’’جوانی پھر نہیں آنی2‘‘ کا باکس آفس پر کھڑکی توڑ بزنس جاری ہے فلم ریلیز کے صرف دو ہفتوں میں تقریباً 31 کروڑ کا بزنس کرکے 2018 کی کامیاب ترین فلم بن گئی ہے۔

پاکستان میں ریلیز ہونے والی دیگر فلموں کا جائزہ لیاجائے تو ’’جوانی پھر نہیں آنی2‘‘سے قبل علی ظفر کی فلم’’طیفا ان ٹربل‘‘باکس آفس پر راج کررہی تھی۔ علی ظفر کی فلم نے 7 ہفتوں میں 31 کروڑ 64 لاکھ کا بزنس کیا ہے جب کہ ’’جوانی پھر نہیں آنی2‘‘ نے’’طیفا ان ٹربل‘‘کا ریکارڈ محض 2 ہفتوں میں توڑ دیا۔ 

دوسری جانب ’’جوانی پھر نہیں آنی2‘‘ کی کامیابی کا سفر تیزی سے جاری ہے فلم پاکستانی سینماؤں میں ریلیز ہونے والی بھارتی فلموں ’’سنجو‘‘ اور ’’سلطان‘‘ سے بھی آگے نکل گئی ہے۔