Showbiz News

شوبز

October 13 2018 swat-post-calendar-sajjad-khan-is-accustomed-to-funeral-women-from-women-bapasha-basu

ساجد خان خواتین سے واہیات مذاق کرنے کے عادی ہیں ، بپاشا باسو

hello

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ بپاشا باسوکا کہنا ہے کہ ساجد خان سب ہی خواتین سے واہیات مذاق کرنے کے عادی ہیں۔بالی ووڈ کی بولڈ اداکارہ بپاشا باسو نے ’می ٹو‘ مہم کے تحت جنسی ہراسگی کے لگائے جانے والے الزامات سے متعلق کہا کہ وہ خوش ہیں کہ خواتین اس بارے میں کھل کربول رہی ہیں۔اداکارہ نے ہدایتکارساجد خان پرلگنے والے الزام سے متعلق کہا کہ 2014 میں ریلیز ہونے والی فلم ’ہم شکل‘ کی شوٹنگ کے دوران انہوں نے دیکھا کہ ساجد خان سب ہی خواتین سے واہیات مذاق کرتے تھے جو ان کی عادت تھی جب کہ ان کا رویہ لڑکیوں  کے ساتھ بہت زیادہ خراب ہوتا تھا اوراس رویے سے وہ خود بھی بہت تنگ ہوئی تھیں تاہم ہدایتکار نے کبھی ان کو ہراساں نہیں کیا۔داکارہ نے کہا کہ ساجد خان کے اس نامناسب رویے سے متعلق انہوں نے پروڈیوسرکو بتایا تھا کہ وہ اس رویے کے ساتھ کام نہیں کرسکتی ہیں اور اگر یہ رویہ اختیار کیا گیا توانہیں شدید غصہ آسکتا ہے تاہم فلم مکمل ہونے کے بعد وہ فلم کی تشہیری مہم سے بھی دورہی رہیں تھیں۔اداکارہ نے تنوشری دتہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کی وجہ سے سب نے ’می ٹو‘ مہم کے تحت ہمت کرکے اپنی آواز اٹھائی اور ان مردوں کے خلاف بولا جو خواتین کا فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔واضح رہے کہ ساجد خان پر’می ٹو‘ مہم کے تحت اداکارہ سالونی چوپڑا، رچل وائٹ اورخاتون صحافی نے جنسی ہراسانی کا الزام عائد کیا ہے۔