Showbiz News

شوبز

July 09 2018 swat-post-calendar-raj-kamarariani-touched-on-the-success-of-sanju

راج کمارہیرانی ’’سنجو‘‘ کی کامیابی پر خوشی سے نہال

hello

ممبئی: بالی ووڈ کے مایہ ناز ہدایتکار راج کمار ہیرانی اپنی فلم ’سنجو‘ کی کامیابی پر بے حد خوش ہیں اور مداحوں کو شکریہ کرتے نہیں تھک رہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق راج کمارہیرانی کی ہدایت میں سنجے دت کی زندگی پربننے والی فلم ’سنجو‘ نے ریلیز کے پہلے روز سے کھڑکی توڑ بزنس دیا اور فلم ریلیز کے ایک ہفتے بعد بھی اچھا بزنس دینے میں کامیاب جاری ہے۔ فلم میں مرکزی کردارادا کرنے والے اداکار رنبیر کپورکی اداکاری کو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے اور ان کے لیے اس فلم ان کی کرئیرکی بہترین فلم بھی قرار دیا گیا ہے۔مداحوں کے ساتھ فلم کے ہدایت کار راج کمار ہیرانی نے اپنی فلم پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ مداحوں کی جانب سے فلم کو بے حد پسند کرنے بہت خوش ہیں، ہم سب بہتے زیادہ نروس تھے، جیسا کہ ہم کوئی امتحان دینے جارہے ہوں لیکن مداحوں کی جانب سے رد عمل نے بہت خوش کیا۔ ایک ہدایتکار فلم بنا کر اور محنت کرکے یہ ہی توقع کرسکتا ہے کہ فلم بہت پسند کی جائے گی اور فلم سنجو کو واقعی بہت زیادہ پسند کیا گیا جس کی بہت خوشی ہے۔واضح رہے فلم ’سنجو‘ نے صرف 7 روز میں 200 کروڑ کا بزنس کرکے فلمی پنڈتوں کو حیران کردیا جب کہ فلم نے عامرخان کی تھری ایڈیٹس کا ٹوٹل بزنس سمیت متعدد ریکارڈ پاش پاش کردیے اور یہ 2 سو کروڑ کلب میں شامل ہونے والی رنبیر کپور کی واحد فلم بھی ہے۔