Showbiz News

شوبز

January 31 2019 swat-post-calendar-katrina-kaif-told-the-reason-why-she-did-not-film-with-verma-dhoni

کترینہ کیف نے ورون دھون کے ساتھ فلم نہ کرنے کی وجہ بتا دی

hello

بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف نے اداکار ورون دھون کے ساتھ  ڈانس فلم ’اے بی سی ڈی 3‘ نہ کرنے کی وجہ بتا دی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کترینہ کیف نے انٹرویو میں کہا کہ میں اس بات پر یقین رکھتی ہوں کہ ہر چیز اپنے مقررہ وقت پر اور درست وجوہات کے تحت ہوتی ہے۔ درحقیقت میرے لئے یہ فلم کرنا ناممکن تھا کیوں کہ جو وقت فلمسازوں کی جانب سے دیا گیا تھا اُس دوران وقت نکالنا میرے لئے پریشانی کا سبب بن سکتا تھا کیونکہ ان دنوں میری تمام تر توجہ فلم ’بھارت‘ پر مرکوز ہے جوکہ عید کے موقع پر ریلیز کی جائے گی اور یہی اصل وجہ ہے۔

اس دوران کترینہ سے سوال پوچھا گیا کہ کچھ افواہیں زیر گردش ہیں کہ ہدایتکار روہت شیٹھی کی فلم ’سوریا ونشی‘ میں اکشے کمار کے مد مقابل کاسٹ کیا جارہا ہے جس پر کترینہ نے تردید کرتے ہوئے کہا کہ میں نے فلم ’بھارت‘ کے بعد کوئی فلم بھی سائن نہیں کی ہے ابھی فی الحال صرف اسکرپٹ پڑھ رہی اور سن رہی ہوں۔

 

واضح رہے کہ معروف کوریو گرافر ریمو ڈی سوزا کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’اے بی سی ڈی تھری‘ میں ورون دھون کے مد مقابل شردھا کپور مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔ فلم رواں سال نومبر میں ہی سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔