Showbiz News

شوبز

January 22 2019 swat-post-calendar-it-is-good-to-express-my-views-with-young-singers-amitabh-bachchan

نوجوان اداکاوں کے ساتھ اپنے خیالات کا اظہار کرنا اچھا لگتا ہے، امیتابھ بچن

hello

ممبئی (آئن لائن نیوز) بالی وڈ کے اداکار امیتابھ بچن کا کہنا ہے کہ ان کو نوجوان اداکاوں کے ساتھ اپنے خیالات کا اظہار کرنا اچھا لگتا ہے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار امیتابھ بچن نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نئی نسل کے ساتھ کام کرنا اور اپنے خیالات کا اظہار کرنا ایک شاندار تجربہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمر میں ایک بڑے وقفے کے باوجود ان کو نئے نوجوانوں سے بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے اور ان کے لئے یہ نہایت دلچسپ عمل ہے ۔ اداکار امیتابھ بچن فلم ’’براہمسترا‘‘ میں اداکار رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کے ساتھ مرکزی کردار ادا کرتے نظرآئیں گے،فلم رواں سال 11اگست کو سینما کی زینت بنے گی۔