Showbiz News

شوبز

September 24 2018 swat-post-calendar-in-thugs-of-india-amir-khan-became-the-fengi-sarkar

’ٹھگ آف ہندوستان‘ میں عامر خان فرنگی ملاح بن گئے

hello

ممبئی: بالی ووڈ کی بڑی فلم ’ٹھگ آف ہندوستان‘ کا سب کو انتظار ہے اور اب فلم میں عامر خان کا روپ بھی منظرعام پر آگیا ہے جس میں وہ خاصے مختلف لگ رہے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے ورسٹائل اداکارعامرخان کی فلموں کا مداحوں سمیت انڈسٹری کوبے صبری سے انتظار ہوتا ہے۔ اداکارامیتابھ بچن، کترینہ کیف کے بعد اب عامرخان کا روپ بھی منظرعام پرآگیا ہے جو ان کی دیگر فلموں سے خاصا مختلف ہے جب کہ ان کا فلم میں کردار’فرنگی ملاح‘ کے نام سے ہوگا۔اداکارنے تصویر شئیرکراتے ہوئے لکھا کہ ’دادی کی قسم میں ایک فنگی ملاح ہوں، مجھ جیسا نیک انسان پوری دنیا میں آپ کونہیں ملے گا، سچائی تو میرا دوسرا نام ہے اوربھروسہ میرا کام‘۔شئیرکردہ تصویر میں عامرخان ایک گدھے پر سوار ہیں اور وہ سبزرنگ کی جیکٹ اور ہیٹ پہنے ہوئے جب کہ کالا چشمہ لگائے ہوئے ہیں۔اس سے قبل عامرخان کی جانب سے اداکار امیتابھ بچن (خدا بخش) اوراداکارہ کترینہ کیف (سریا) کی فلم کے کرداروں میں تصاویر شئیر کی جاچکی ہیں۔ فلم کا باقاعدہ ٹریلر آنجہانی ہدایتکار یش چوپڑا کی سالگرہ 27 سمتبر کو ریلیز کیا جائے گا۔