Showbiz News

شوبز

July 10 2018 swat-post-calendar-i-am-proud-to-play-the-role-of-sanjay-dutts-mother-in-the-sanju-movie-manisha-kaurala

فلم ’’سنجو‘‘ میں سنجے دت کی والدہ کا کردار ادا کرنے پر مجھے فخر ہے:منیشا کوئرالا کا

hello

ممبئی (این این آئی)بالی و وڈ بائیوگرافی فلم ‘سنجو’ میں اداکارہ نرگس دت کا کردار ادا کرنے والی منیشا کوئرالا کا کہنا ہے کہ فلم ’’سنجو‘‘ میں سنجے دت کی والدہ کا کردار ادا کرنے پر مجھے فخر ہے۔

تفصیلات کے مطابق مطابق منیشا کوئرالا کا خود کو درمیانی عمر کی خاتون قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ 40 سال کے بعد خود کو بطور ایک اداکارہ اور خاتون زیادہ آزاد محسوس کرتی ہیں، انہیں اداکاری سے بہت پیار ہے اور وہ کردار کے لیے کچھ بھی کرنے کو تیار ہیں۔47 سالہ اداکارہ کے مطابق انہیں احساس ہے کہ درمیانی عمر کے بعد با لی ووڈ میں اداکاراؤں کو فلموں میں کام ملنا مشکل بن جاتا ہے، تاہم وہ اب بھی کرداروں کے لیے ہر وہ کام کرنے کو تیار ہیں، جس کی اس سے ڈیمانڈ کی جائے گی۔ حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ‘سنجو’ میں اپنے کردار کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں سنجے دت کی والدہ اور نرگس دت کا کردار ادا کرنے پر فخر ہے۔