Showbiz News

شوبز

August 21 2018 swat-post-calendar-actor-imran-abbas-joined-100-beautiful-faces-of-the-world

اداکار عمران عباس دنیا کے 100 خوبصورت چہروں میں شامل

hello

کراچی: نامور پاکستانی اداکار عمران عباس کو دنیا کے 100 خوبصورت چہروں کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔پاکستان شوبز انڈسٹری کے خوبرو اور پرکشش اداکار عمران عباس کو انڈیپنڈنٹ کرٹیک نامی ویب سائٹ کی جانب سے 2018 کے  100 پر کشش چہروں کے لیے نامزد کیاگیا ہے۔ انڈیپنڈنٹ کریٹک 1990 سے دنیا کے پرکشش چہروں کی فہرست مرتب کرتا آرہا ہے۔ عمران عباس اس سال اس فہرست میں شامل ہونے والے واحد پاکستانی ہیں۔اداکار عمران عباس نے یہ خبر انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ انہیں دنیا کے مشہور ناموں کے ساتھ اس فہرست میں شامل ہوکر پاکستان کی نمائندگی کرنے کا اعزاز حاصل ہوا ہے جس کے باعث وہ بہت خوش ہیں۔ یاد رہے کہ اس فہرست میں ان کے ساتھ ہالی ووڈ اداکار ٹام کروز، بالی ووڈ اداکار ہرتیک روشن، دپیکا پڈوکون، پریانکا چوپڑا جب کہ کھیل کی دنیا کے دو بڑے نام کرسٹیانو رونالڈو اور لیونل میسی بھی شامل ہیں۔