Showbiz News

شوبز

January 16 2019 swat-post-calendar-aamir-khans-embarrassment-kept-everyone-shocked

عامر خان کے ہمشکل نے سب کو چکرا رکھ دیا

hello

سوشل میڈیا پر بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کے ہمشکل کی ایک تصویر گردش کررہی ہے جس نے سب کو چکرا کر رکھ دیاہے۔

عامر خان کے ہمشکل کی تصویر دراصل ان کے چھوٹے بھائی فیصل خان  کی ہے جو ان کے اگلے پراجیکٹ کی ہے، تصویر میں فیصل خان بالکل عامر خان کی کاربن کاپی لگ رہے ہیں اور یہی چیزمداحوں کو حیران کررہی ہے۔

 

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار فیصل خان اپنے بھائی عامر خان کے ساتھ 2000 میں فلم’’میلہ‘‘میں نظر آئے تھے لیکن یہ فلم باکس آفس پر بری طرح ناکام ہوگئی تھی اور اس کے ساتھ ساتھ فیصل خان کا کیریئر بھی ختم ہوگیاتھا۔ اب تقریباً 19 سال بعد اداکار فیصل خان ایک بار پھر شوبز میں انٹری دے رہے ہیں لیکن اداکار کے طور پر نہیں بلکہ بطور گلوکار۔ سوشل میڈیا میں گردش کرنے والی تصویر اداکار فیصل خان کے نئے پراجیکٹ فلم ’’فیکٹری‘‘کی ہے جس میں فیصل خان اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔

 

 

فیصل خان نے اپنی نئی فلم کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا فلم’’فیکٹری‘‘ان کا ڈریم پراجیکٹ ہے، فلم کے ڈائریکٹر نے جب مجھے فلم میں گانا گانے کے لیے کہا تومیں حیران رہ گیا تاہم ان کا کہنا تھا کہ گانے’’عشق تیرا‘‘کے لیے میری آواز بالکل موزوں ہے۔

واضح رہے کہ اداکار فیصل خان کے تعلقات ان کے بھائی سپر اسٹار عامر خان سے زیادہ اچھے نہیں ہیں۔ اس کے علاوہ وہ کئی سال تک شیزو فرینیا کے مرض کا شکار رہے ہیں۔ 2008 میں ایک بھارتی ویب سائیٹ کو دئیے گئے انٹرویو میں فیصل خان کا کہنا تھا کہ میں بیمار نہیں ہوں بلکہ مجھے زبردستی بیمار بناکر گھر میں قید کردیاگیاہے۔