Science And Technology News

سائنس ٹیکنالوجی

January 10 2019 swat-post-calendar-the-zoo-left-the-t-racus-dinosaur-in-the-power-of-cutting

کاٹنے کی قوت میں چڑیا نے ٹی ریکس ڈائنوسار کو پیچھے چھوڑدیا

hello

اگر جسم کے لحاظ سے موازنہ کیا جائے تو گلاپاگوس کے جزائر پر پائی جانے والی ایک چھوٹی سی چڑیا کے کاٹنے کی قوت اس سے ہزاروں گنا بڑے ڈائنوسار سے زیادہ ہوتی ہے اور حال ہی میں برطانوی سائنسدانوں نے یہ حیرت انگیز انکشاف کیا ہے۔

یونیورسٹی آف ریڈنگ کے مطابق مشہور گوشت خور ڈائنوسار، ٹی ریکس کا وزن آٹھ ٹن ہوتا ہے جبکہ وہ پوری قوت سے جبڑے بند کرے تو اس عمل میں 57 ہزار نیوٹن کی قوت پیدا ہوتی ہے ۔ دوسری جانب صرف 33 گرام وزنی ننھی سی چڑیا فنچ کے کاٹ کھانے کی قوت اس کے اپنے وزن کے لحاظ سے دنیا کے تمام معلومہ جانداروں میں سب سے زیادہ ہے جو ٹی ریکس کے جبڑا بند کرنے کی طاقت سے 320 گنا زائد ہے۔

 

 

برطانیہ کی یونیورسٹی آف رینڈنگ سے وابستہ ڈاکٹر مونوبو ساکاموٹو کے مطابق ہم ٹی ریکس جیسے دیوہیکل جانور کے جبڑوں کو دیکھ کر حیران رہ جاتے ہیں اور سوچتے ہیں کہ شاید اس کا جبڑا سب سے طاقتور ہوگا لیکن اس جانور کی جسامت کو دیکھتے ہوئے یہ بات درست نہیں۔ اس کے مقابلے میں گلاپاگوس کی چڑیا اس سے کہیں زیادہ قوت رکھتی ہے جس سے اب تک سائنس ناواقف تھی۔ اس طرح یہ ڈائنوسار فنچ کا مقابلہ نہیں کرسکتا۔

ماہرین نے سپرکمپیوٹر اور جدید آلات کی مدد سے 434 ایسے جانوروں کے کاٹنے کی قوت کا جائزہ لیا جو موجود ہیں یا معدوم ہوچکے ہیں۔ اس کے علاوہ ماہرین نے ان جانداروں کے ارتقا اور ان کی دیگر کیفیات کا بھی جائزہ لیا ہے۔ اس مقابلے میں فنچ کی کارکردگی حیرت انگیز ثابت ہوئی۔