Science And Technology News

سائنس ٹیکنالوجی

October 12 2018 swat-post-calendar-four-back-cameras-reveal-in-samsung-galaxy-a-nine

سام سنگ گیلکسی اے نائن میں چار بیک کیمروں کا انکشاف

hello

سام سنگ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے نئے کیمروں کی بدولت موبائل فوٹوگرافی کو ایک نیا عنوان ملے گا کیونکہ مڈرینج اسمارٹ فون کے نئے ماڈل سام سنگ گیلکسی اے نائن کی پشت پر ایک دو نہیں بلکہ ایک ساتھ چار کیمرے پیش کئے جارہے ہیں۔

اگرچہ ہواوے پی 20 پرو میں ایک ساتھ تین کیمرے پیش کیے گئے ہیں لیکن سام سنگ نے اس سے بڑی جست لگائی ہے اور ایک ساتھ چار کیمرے پیش کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کمپنی کے مطابق اس اختراع سے حقیقت سے قریب، زندہ اور خوبصورت تصاویر لینا ممکن ہوگا جو اس سے قبل ممکن نہ تھا۔

 

سافٹ ویئر میں موجود مصنوعی ذہانت (اے آئی) کا آپشن بتائے گا کہ بہترین تصویر کےلیے کونسی سیٹنگ اچھی رہے گی۔ ان چار کیمروں میں چار مختلف لینس لگے ہیں جن میں ایک الٹر وائیڈ لینس بھی ہے، ایک ٹیلی فوٹو لینس ہے جو دوگنا آپٹیکل زوم کرتا ہے۔ بقیہ دو کیمروں میں 24 میگا پکسل کیمرہ ہے جبکہ چوتھا لینس ان ڈیپتھ سینسنگ کیمرہ ہے۔ اسی طرح فرنٹ کیمرہ بھی 24 میگا پکسل کا ہے جس میں  1.7 ایف لینس ہے۔

تاہم سام سنگ نےاس کی بہت کم تفصیلات دی ہیں۔ اس میں ایکسائنوس 7885 اسنیپ ڈریگن 660 چپ سیٹ ہے اور اندرونی اسٹوریج 128 جی بی تک ہے جسے کارڈ کے ذریعے بڑھا جاسکتا ہے۔ فون کا ڈسپلے 1080×2220 پکسل ہے اور اسکرین کی چوڑائی 6.3 انچ ہے۔

اسے بطورِ خاص ایسے لوگوں کےلیے تیار کیا گیا ہے جو سوشل میڈیا کےلیے روزانہ بہت سی تصاویر لیتے ہیں جن میں سیلفی، سادہ تصاویر اور پینوراما، سبھی کچھ شامل ہے۔ ناقدین کے مطابق اگرچہ سام سنگ بہتر کیمروں میں سبقت کی جانب بڑھ رہا ہے لیکن اس بار اے آئی کے اضافے سے اس میں مزید بہتری کی توقع بھی ہے۔ اس کا آپریٹنگ سسٹم اوریو ایٹ ہے۔

اس بار لیمونیڈ بلیو اور چیونگم گلابی رنگ میں بھی یہ فون دستیاب ہوگا۔ اس کی ابتدائی قیمت کا اندازہ 690 ڈالر لگایا گیا ہے۔