Science And Technology News

سائنس ٹیکنالوجی

October 03 2018 swat-post-calendar-55-years-later-in-the-physics-sector-nobel-prize-to-the-lady

طبیعیات کے شعبے میں 55 سال بعد خاتون کو نوبل انعام

hello

طبیعیات کے شعبے میں تقریباً 55 سال کے طویل عرصے کے بعد کسی خاتون کو نوبل انعام سے نوازا جارہا ہے۔ڈانا سٹرک لینڈز تاریخ میں تیسری خاتون ہیں جن کو اس شعبے میں نوبل پرائز دیا جا رہا ہے۔ڈانا سٹرک لینڈز کے علاوہ ارتھن اشکن اور جرارڈ مور بھی انعام حاصل کرنے والوں میں شامل ہیں۔تینوں کو لیزر فزکس کے شعبے میں تحقیق کرنے پر یہ انعام دیا جارہا ہے، انہوں نے مل کر ایک ایسا لیزر تیار کیا ہے جس کی شدت زیادہ اور دورانیہ کم ہے۔اس لیزر کے طبی افادیت کو خاص طور پر سراہا گیا، اس کا استعمال آنکھوں کے آپریشن کے دوران کیا جاسکتا ہے۔یہ خبر جب ڈانا تک پہنچی تو انہوں نے اپنے توئیٹر پیغام میں اس شعبے میں نوبل انعام حاصل کرنے والی تیسری خاتون ہونے پر حیرت کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ جس شعبے میں پہلے خواتین کو بطور سائنسدان ہی تسلیم نہیں کیا جاتا تھا، اب وہاں کافی بہتری آئی ہے۔اس سے قبل نوبل انعام حاصل کرنے والی خاتون ماریہ میئر کو بطور سائنسدان رجسٹر ہونے میں کئی سال کا عرصہ لگ گیا تھا۔