National News

قومی خبریں

June 13 2018 swat-post-calendar-where-are-350-dams-250-colleges,-one-thousand-stadiums-shahbaz-sharif

350ڈیمز، 250کالجز، ایک ہزار سٹیڈیم کہاں ہیں؟شہباز شریف

hello

لاہور( این این آئی )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ماضی میں کے گئے وعدوں ،دعوئوں اور خیبر پختوانخوا کی سابق حکومت کی کارکردگی کے حوالے سے 26سوالات پوچھ لئے ۔ شہباز شریف کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے سربراہ نے 350 ڈیمز، 250کالجز، ایک ہزار سٹیڈیم بنانے کے جو دعوے کئے تھے وہ کہاں ہیں ۔کیا خیبر پختوانخوا میں 90دن میں کرپشن ختم ہوگئی یا پوری تحریک انصاف ہی کرپٹ نکلی ۔عمران خان بتائیں خیبر پختوانخوا کوآئندہ100 سال تک فائدہ دینے والے منصوبے کہاں ہیں؟۔شہباز شریف نے مزید پوچھا ہے کہ وزیر اعلی ہائوس میں بننے والی یونیورسٹی کو کون سے راستے جاتے ہیں،کیا آپ بتائیں گے کہ پشاور دنیا کا دوسرا گندا ترین شہر کیسے بنا ۔آپ بتانا پسند کریں گے کہ آپ کے ٹرین منصوبے کا کیا ہوا ۔ غیر ممالک سے نوکریوں کے لئے آنے والے غیر ملکی کہاں چھپے ہوئے ہیں،ذرا قوم کو بتائیں کہ خیبر پختونخوا ہ میں احتساب کا حال کیا ہوا۔کیا خیبر پختونخوا میں اقربا پروری اورمیرٹ کی دھجیاں اڑنا بند ہو گئی ہیں۔کیاافغانستان سے منشیات کی سمگلنگ خیبر پختونخوا کی مثالی پولیس نے روک لی ۔ شہباز شریف کی جانب سے سوالات میں مزید پوچھا گیا ہے کہ کیا پی ٹی آئی نے الیکٹ ایبلز کی بجائے مخلص کارکنوں کو ٹکٹ دئیے۔کیاعمران نیازی نے وی آئی پی پروٹوکول کے ساتھ سرکاری املاک کا ذاتی استعمال نہیں کیا۔کیاعمران نیازی نے جھوٹ کی بجائے قوم سے سچ بولا اور یوٹرن لینا بند کردئیے۔عمران نیازی آئین کا احترام کرتے ہیں تو پھر عدالت سے تین سال مفرور کیوں رہے۔ شہباز شریف نے سوال پوچھا عمران نیازی جس پارلیمنٹ پر لعنت بھیجتے رہے پھر اسی سے تنخواہ کیوں لیتے رہے،کیا پارلیمنٹ پر لعنت بھیجنے والا شخص جمہوری سیاستدان کے زمرے میں آتا ہے۔انقلابی رہنما نے 5 سال میں 3 کھرب روپے قرضے کیوں لے لئے۔2013 میں صادق و امین نیازی کے اثاثے ڈیڑھ کروڑ تھے،2017 میں ڈیڑھ ارب کیسے ہو گئے،کیا عمران خان ذرا قوم کو بتائیں گے کہ آپ کا ذریعہ آمدنی کیا ہے؟۔شہباز شریف نے کہا کہ امید ہے تحریک انصاف الزام تراشی اور گالی گلوچ کی بجائے مذکورہ سوالات کے سنجیدہ جوابات دے گی۔