National News

قومی خبریں

August 09 2018 swat-post-calendar-today-a-meeting-with-nawaz-sharif-and-captain-(r)-safdar-in-adela-jail-today

اڈیالہ جیل میں نوازشریف، مریم نوازاورکیپٹن (ر) صفدرسے آج ملاقات کا دن

hello

راولپنڈی: ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا پانے والے نوازشریف، مریم نوازاورکیپٹن (ر) صفدر سے آج ملاقات کا دن ہے۔ایکسپریس نیوزکے مطابق ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا پانے والے سابق وزیراعظم نوازشریف، بیٹی مریم نوازاور داماد کیپٹن (ر) صفدرحسین سے آج ملاقات کا دن ہے۔ میاں نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدرکو سیلز سے نکال کر کانفرنس روم میں بیٹھا دیا گیا ہے۔جیل انتظامیہ نے میاں نوازشریف سے ملاقات کرنے والوں کی فہرست مرتب کررکھی ہے جب کہ لیگی رہنماوں کی بڑی تعداد کی اڈیالہ جیل آمد متوقع ہے تاہم صرف ان لیگی رہنماوں کی کرائی جائے گی جن کا نام فہرست میں ہوگا۔ ملاقات کا وقت شام 4 بجے تک رکھا گیا ہے۔یالہ جیل کا گیٹ نمبر5 ملاقاتیوں کی گاڑیوں کے لیے مختض کردیا گیا ہے جب کہ جیل کے اندر اورباہرسیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گے ہیں۔واضح رہے کہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف اور بیٹی مریم نواز کو اڈیالہ جیل میں قید ہوے 4 ہفتے ہوگئے ہیں۔