National News

قومی خبریں

September 24 2018 swat-post-calendar-the-supreme-court-approved-the-name-of-the-dam-fund

سپریم کورٹ نے ڈیم فنڈ کا نام تبدیل کرنے کی منظوری دے دی

hello

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے ڈیم فنڈ کا نام تبدیل کرنے کی اجازت دے دی۔سپریم کورٹ میں دیا میر بھاشا مہمند ڈیم سے متعلق معاملے کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے دیا میر بھاشا مہمند ڈیم فنڈ کے نام پر نظرثانی کرتے ہوئے نام تبدیل کرنے کی منظوری دے دی۔ سپریم کورٹ نے ڈیم فنڈ کو ’سپریم کورٹ اور وزیر اعظم فنڈ برائے دیا میر بھاشا مہمند ڈیم‘ کا نام دے دیا۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ڈیم فنڈ میں جو شامل ہونا چاہتا ہے اس کو خوش آمدید کہیں گے، وزیراعظم کا ایک مقام ہے، ڈیم فنڈ میں چیف جسٹس کا نام ہونا ضروری نہیں، ڈیم فنڈ کے نام میں چیف جسٹس نہیں سپریم کورٹ کا نام آنا چاہیے۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان عدالت کی کوشش میں شامل ہونا چاہتے ہیں تو خیر مقدم کرتے ہیں۔اضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے 7 ستمبر کو چیف جسٹس ثاقب نثار کو آبی ذخائر کے لیے فنڈز جمع کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ چیف جسٹس نے وہ کام کیا ہے جو سیاسی رہنماؤں کا تھا۔ وزیراعظم نے ڈیموں کی تعمیر کے لیے چیف جسٹس اور وزیراعظم فنڈز کو ضم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے قوم سے عطیات دینے کی بھی اپیل کی۔