National News

قومی خبریں

June 24 2018 swat-post-calendar-the-pti-mma-and-the-anp-will-start-the-election-campaign-today

پی ٹی آئی، ایم ایم اے اور اے این پی آج سے انتخابی مہم شروع کریں گی

hello

اسلام آباد:  

پاکستان تحریک انصاف سمیت مختلف سیاسی جماعتیں آج سے اپنی ملک گیر انتخابی مہم کا آغاز کری

 پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان آج اپنے آبائی علاقے میانوالی کے ہاکی اسٹیڈیم سے شام 5 بجے جلسہ سے خطاب کرکے ملک گیر انتخابی مہم کا آغاز کریں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے میانوالی جلسے کے لیے ویڈیو پیغام بھی جاری کیا ہے، ویڈیو پیغام میں عمران خان نے کارکنوں سے جلسے میں شرکت کی استدعا کی ہے۔ میانوالی کے بعدعمران خان ملک بھر میں جلسوں سے خطاب کریں گے، جب کہ ایک دو روز میں تحریک انصاف ملک بھر سے اپنے امیدواروں کا باضابطہ اعلان کردے گی۔ 

متحدہ مجلس عمل کی مرکزی قیادت بھی آج پشاور جلسے سے خطاب کرکے انتخابی مہم کا آغاز کرے گی، ایم ایم اے جلسہ رنگ روڈ پشاور پر ہوگا۔ مولانا فضل الرحمان اورسرا الحق جلسے سے خطاب کریں گے۔ عوامی نیشنل پارٹی بھی آج بڈھ بیر میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی، جلسے سے صوبائی صدر اے این پی امیر حیدر ہوتی خطاب کریں گے۔

دوسری جانب مسلم لیگ (ن)کل 25 جون سے کراچی سے اپنی انتخابی مہم شروع کرے گی، مسلم لیگ(ن)کے صدر شہباز شریف 2 روزہ دورے پر کراچی آئیں گے اورجلسے سے خطاب کرکے انتخابی مہم کاآغاز کریں گے۔ اپنے دورے کے دوران شہباز شریف مختلف تقاریب میں شرکت بھی کریں گے۔