National News

قومی خبریں

November 08 2018 swat-post-calendar-nawaz-sharif-is-doing-cool-conditions-asif-zardari

نواز شریف حالات ٹھنڈے کررہے ہیں، آصف زرداری

hello

پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے کہا ہے کہ سیاست میں کبھی حالات گرم  کیے جاتے ہیں تو کبھی ٹھنڈے اور شاید نواز شریف اور مریم نواز حالات ٹھنڈے کررہے ہیں۔

خیر پور میں پریس کانفرنس کے دوران آصف زرداری نے کہا کہ ملک میں انڈر 14 ٹیم کھیل رہی ہے، عوام پریشان ہے، ہر چیز کی قیمت بڑھ گئی ہے، کوئی بھی بیوروکریٹ ان حالات میں کام کرنے کو تیار نہیں ہے۔ ہمیں نواز شریف کی حکومت پر بھی اعتراض تھا وہ بھی ڈیل کے ذریعے آئے تھے۔ نواز شریف کی طرح یہ بھی معاہدے کے تحت آئے ہیں، منظور وسان کا خواب کہتا ہے کہ موجودہ حکومت اپنی مدت مکمل نہیں کرے گی۔

نواز شریف سے متعلق پوچھے گئے سوال پر آصف زرداری نے کہا کہ سیاست میں کبھی حالات گرم  کیے جاتے ہیں تو کبھی ٹھنڈے۔ شاید نواز شریف اور مریم نواز حالات ٹھنڈے کررہے ہیں۔

 

 

آصف زرداری نے کہا کہ عمران خان نے ہمیشہ یوٹرن لیا، کچھ روز پہلے مولوی صاحبان نے جو زبان استعمال کی وہ سب انٹر نیٹ پر موجود ہے حکومت نے اصل مظاہرین کے ساتھ این آراو کرلیا، اب یہ ان 1200 غریبوں کو پکڑیں گے جن کی تصویریں آئی ہیں۔

سابق صدر مملکت نے کہا کہ سندھ حکومت نے پانی کےبحران سے نمٹنے کے لئےکام کیا، بھاشا ڈیم ہم سب کی سوچ تھی اور ہے، اس کی فزیبلٹی بھی ہماری حکومت نے بنائی تھی، ہماری حکومت نے لوگوں کی زمینوں کے پیسے دئیے۔