National News

قومی خبریں

June 13 2018 swat-post-calendar-long-term-absent-74-doctors-decide-to-abolish

طویل عرصہ سے غیر حاضر74ڈاکٹروں کی برطرفی کا فیصلہ

hello

پشاور(آئن لائن نیوز)محکمہ صحت نے صوبے کے مختلف سرکاری ہسپتالوں میں تعینات گریڈ17کے74 میڈیکل افسران کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا ہے جس کیلئے مذکورہ ڈاکٹرز کی فہرست چیف سیکرٹری کو ارسال کردی گئی ہے محکمہ صحت کے ذرائع نے بتایا کہ غیر حاضر ڈاکٹرز میں سے جن ڈاکٹرز نے محکمہ صحت کے نوٹسز کے جواب نہیں دئیے ہیں انہیں ملازمت سے برطرف کرنے جبکہ جواب دینے والے ڈاکٹرز کیلئے دوسری سزائیں تجویز کرنے کی سفارش کردی گئی ہے ہیلتھ سیکرٹریٹ کے ذرائع کے مطابق سال2011ء سے سال2016ء تک کے عرصے میں محکمہ صحت نے گریڈ سترہ کے74ڈاکٹرز کیخلاف طویل غیر حاضری پر کیس بنائے ہیں جس کیلئے طریقہ کار کے مطابق ان ڈاکٹرز کو غیر حاضری پر پہلے مرحلے میں گھروں کے ایڈریس پر اطلاع دی گئی اور دوسرے مرحلے میں انہیں شوکاز جاری کئے گئے جبکہ تیسرے مرحلے میں مذکورہ ڈاکٹرز کیخلاف دو اخبارات میں اشتہارات بھی دئیے گئے لیکن اس کے باوجود بھی ان میں سے40کے لگ بھگ ڈاکٹرز نے محکمہ صحت کو اظہار وجوہ کا جواب نہیں دیا جس پر محکمہ صحت نے کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے غیر حاضر ڈاکٹرز کی فہرست چیف سیکرٹری کو ارسال کردی ہے ذرائع نے بتایا کہ جن ڈاکٹرز نے شوکاز کے جواب نہیں دئیے ہیں انہیں ملازمت سے برطرف کرنے جبکہ باقی ڈاکٹرز کیخلاف بھی سخت تادیبی کارروائی کی سفارش کردی گئی ہے جس کیلئے چیف سیکرٹری کو فہرست ارسال کردی گئی ہے۔