National News

قومی خبریں

August 21 2018 swat-post-calendar-india-and-pakistan-will-have-to-negotiate-for-the-better-future-prime-minister

بہتر مستقبل کیلیے بھارت اور پاکستان کو مذاکرات کرنا ہوں گے، وزیراعظم

hello

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مستقبل کی جانب پیش قدمی کے لیے بھارت اور پاکستان کو مذاکرات کرنا ہوں گے۔وزیر اعظم عمران خان نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ نوجوت سنگھ سدھو امن کا سفیر ہے، میری تقریب حلف برداری میں شرکت کرنے پر نوجوت سنگھ سدھو کا شکر گزار ہوں،اس نے پاکستانی عوام کو پیار اور محبت دی ہے، بھارت میں جو لوگ سدھو کے خلاف تلواریں سونتے ہوئے ہیں وہ حقیقت میں برصغیر کے امن پر حملہ آور ہیں، امن کے بغیر ہمارے لوگوں کی ترقی ممکن نہیں۔I want to thank Sidhu for coming to Pakistan for my oath taking. He was an ambassador of peace & was given amazing love & affection by ppl of Pakistan. Those in India who targeted him are doing a gt disservice to peace in the subcontinent – without peace our ppl cannot progress— Imran Khan (@ImranKhanPTI) August 21, 2018وزیر اعظم نے مزید کہا کہ مستقبل کی جانب پیش قدمی کے لیے بھارت اور پاکستان کو مذاکرات کرنا ہوں گے اور کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب معاملات کا حل نکالنا ہوگا۔ غربت مٹانے اور برصغیر کے عوام کی زندگیوں میں بہتری لانے کا آسان ترین نسخہ یہ ہے کہ بات چیت کے ذریعے تنازعات حل کئے جائیں اور باہم تجارت کا آغاز کیا جائے۔To move forward Pakistan and India must dialogue and resolve their conflicts incl Kashmir: The best way to alleviate poverty and uplift the people of the subcontinent is to resolve our differences through dialogue and start trading https://t.co/V2UkXp0WwS Imran Khan (@ImranKhanPTI) August 21, 2018 اضح رہے کہ نوجوت سنگھ سدھو نے وزیر اعظم عمران خان کی حلف برداری تقریب میں شرکت کی تھی ، جہاں وہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی گلے بھی ملے تھے تاہم اب ان کا یہ عمل بھارت کے انتہا پسند ہندوؤں کے لیے ناقابل برداشت ہوگیا ہے، بھارت میں سدھو کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج ہونے کے ساتھ ساتھ ان کے سر کی قیمت بھی مقرر ہوچکی ہے۔