National News

قومی خبریں

August 10 2018 swat-post-calendar-imran-khan-will-take-oath-on-august-18

’عمران خان 18 اگست کو حلف اٹھائیں گے‘

hello

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ عمران خان 18 اگست کو وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

بطور وزیراعظم عمران خان کے حلف اٹھانے کے لیے اس سے قبل 13 اگست اور بعد میں 15 اگست کے حوالے سے خبریں سامنے آتی رہی ہیں۔

صدر مملکت ممنون حسین نے قومی اسمبلی کا اجلاس 13 اگست کو طلب کر رکھا ہے، اس اجلاس میں نو منتخب اراکین اسمبلی حلف اٹھائیں گے جس کے بعد اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کا چناؤ کیا جائے گا۔

اس سے قبل سامنے آنے والے اعلان میں کہا گیا تھا کہ وزیراعظم کے انتخاب کے لیے اسمبلی اجلاس یوم آزادی کی تعطیل کے بعد طلب کیا جائے گا۔

ارکان اسمبلی کا حلف لینے اور اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے بعد وزیراعظم کا انتخاب ہو گا تو عمران خان کا مقابلہ اپوزیشن کے نامزدکردہ امیدوار شہباز شریف سے ہو گا۔

گرینڈ اپوزیشن الائنس نے پیپلز پارٹی کے خورشید شاہ کو اسپیکر قومی اسمبلی اور متحدہ مجلس عمل کے مولانا اسعد محمود کو ڈپٹی اسپیکر کا امیدوار نامزد کر رکھا ہے۔

پاکستان کے گیارہویں عام انتخابات میں قومی اسمبلی میں بڑی جماعت کے طور پر سامنے آنے والی تحریک انصاف کو اپنے ارکان کے علاقہ ایم کیوایم، بی این پی (مینگل)، بی اے پی، عوامی مسلم لیگ اور ق لیگ سمیت متعدد آزاد امیدواروں کی حمایت حاصل ہو چکی ہے۔