National News

قومی خبریں

August 18 2018 swat-post-calendar-imran-khan-took-oath-of-prime-minister

عمران خان نے وزیراعظم کا حلف اٹھالیا

hello

اسلام آباد: پاکستان کے 22ویں وزیراعظم منتخب ہونے والے عمران خان کی تقریب حلف برداری ایوان صدر اسلام آباد میں منعقد کی گئی جہاں صدر مملکت ممنون حسین نے عمران خان سے عہدے کا حلف لیا۔

 
 
۲ منٹ پہلے

 
۱۱ منٹ پہلے

حلف اٹھانے کے بعد تقریب کے شرکاء باہم ملاقاتیں کر رہے ہیں۔

 
۱۲ منٹ پہلے
عمران خان نے پاکستان کے 22ویں وزیراعظم کے طور پر حلف اٹھا لیا۔
عمران خان نے پاکستان کے 22ویں وزیراعظم کے طور پر حلف اٹھا لیا۔
 
۱۸ منٹ پہلے
عمران خان حلف برداری سے قبل تلاوت قرآن مجید سماعت کرتے ہوئے
 
۲۴ منٹ پہلے

صدر مملکت ممنون حسین اور نومنتخب وزیراعظم ہال میں تشریف لا چکے ہیں جہاں قومی ترانے کی دھن بجائی جا رہی ہے۔

 
۲۶ منٹ پہلے

نگراں وزیراعظم، اسپیکر قومی اسمبلی، نگراں وزیراعلی پنجاب، جہانگیر ترین، وسیم اکرم سمیت متعدد رہنما تقریب میں موجود ہیں۔

 
۲۷ منٹ پہلے

عمران خان اور بشری مانیکا کے بچے تقریب حلف برداری میں شریک نہیں ہیں۔

 
۲۷ منٹ پہلے

عمران خان نو گاڑیوں کے قافلہ کے ہمراہ ایوان صدر پہنچ گئے۔ وہ بنی گالہ سے روانہ ہونے لگے تو پروٹوکول میں شامل اضافی گاڑیاں روک دیں جو ان کے روانہ ہونے کے کچھ دیر بعد ایوان صدر کے لیے نکلیں۔

 
۳۳ منٹ پہلے

عمران خان کی اہلیہ بشری عمران خان بھی حلف برداری تقریب میں شرکت کے لیے ایوان صدر پہنچ گئیں۔

 
۳۹ منٹ پہلے

بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو تقریب میں شریک ہیں۔ آرمی چیف اور صدر آزاد کشمیر نے سابق کرکٹر سے مصافحہ کیا اور انہیں خوش آمدید کہا۔