National News

قومی خبریں

August 10 2018 swat-post-calendar-i-am-not-a-planted-person-i-am-a-public-representative,-nominated-chief-minister

میں کسی کا پلانٹ شدہ بندہ نہیں ،عوام کا نما ئندہ ہوں ،نامزد وزیر اعلیٰ

hello

اسلام آباد(آن لائن)نامزد وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان نے کہاہے کہ میں کسی کا پلانٹڈ بندہ نہیں ہوں صرف خیبرپختونخوا کی عوام کا منتخب نمائندہ ہوں توقعات پر پورا اتروں گا ،اڑھائی ارب روپے کی آبائی جائیداد ہے، 18لاکھ روپے سٹاف کی غلطی سے اکائونٹ میں آئے ،کرپشن کا سوچ بھی نہیں سکتا۔ جمعرا ت کے روز محمود خان نے بنی گالہ میں عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں کسی کا پلانٹڈ نمائندہ نہیں ہوں اس حوالے سے تمام افواہیں بے بنیاد ہیں میں صرف خیبر پختونخوا کے عوام کا منتخب نمائندہ ہوں ،تحریک انصاف کے چیئرمین نے مجھے عزت بخشی اور میں توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا ۔انہوںنے کہا کہ خیبر پختونخوا کے جاری منصوبے پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔ انہوںنے کہا کہ 18لاکھ روپے سٹاف کی غلطی سے میرے اکائونٹ میں آگئے تھے جو میں نے واپس کر دیئے تھے۔ میری اڑھائی ارب کی آبائی جائیداد ہے مجھے کرپشن کرنے کی ضرورت نہیں ۔انہوںنے کہا کہ عاطف خان سے میرا کوئی اختلاف نہیں اس سے قبل بھی ہم اکٹھے کام کر چکے ہیں آئندہ بھی ایک ٹیم کی طرح مل کر کام کریں گے اور جلد ہی عاطف خان سے ملاقات بھی کروں گا وہ میرے بھائیوں کی طرح ہیں اور بہت قابل انسان ہیں انہوں نے محکمہ تعلیم میں بہت اچھے کام کئے ہیں ۔