National News

قومی خبریں

September 14 2018 swat-post-calendar-begum-kalamus-moved-to-maitra-amra-buried-today

بیگم کلثوم نوازکی میت جاتی امرا منتقل، تدفین آج

hello

 لاہور:  

سابق وزیراعظم نوازشریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی میت شریف میڈیکل سٹی جاتی امرا پہنچا دی گئی ہے جہاں انہیں آج سپرد خاک کیا جائے گا۔

 سابق وزیراعظم نوازشریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کا جسد خاکی صبح 6 بج کر 50 منٹ پر پی آئی اے کی پرواز پی کے 758 کے ذریعے لندن سے لاہورپہنچا، میت کے ہمراہ شہباز شریف، اسما نواز، داماد عثمان ڈار اور حسین نواز کے دو بیٹوں سمیت خاندان کے 14 افراد بھی آئے ہیں تاہم ان میں مرحومہ کے دونوں بیٹے حسین اور حسن نواز شامل نہیں۔

لاہورایئرپورٹ پرپہلے سے موجود حمزہ شہباز، سلمان شہباز اورجنید صفدر نے بیگم کلثوم نواز کی میت وصول کی جس کے بعد میت کو سخت سیکیورٹی حصارمیں شریف میڈیکل سٹی جاتی امرا پہنچا دیا گیا۔ جہاں صرف شریف خاندان کے افراد ہی موجود ہیں۔

بیگم کلثوم نوازکی نمازجنازہ شریف میڈیکل سٹی جاتی امرا میں شام 5 بجے مولانا طارق جمیل پڑھائیں گے جہاں نواز شریف پہلے سے موجود ہیں۔ شریف میڈیکل سٹی جاتی امرا اوراطراف میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں جہاں لیگی کارکنوں کی بھی بڑی تعداد موجود ہے۔ بیگم کلثوم نواز کو سسر میاں شریف کے پہلو میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

 

قبل ازیں سابق خاتون اول کلثوم نواز کی اسلامک کلچرل سینٹر ریجنٹ پارک مسجد لندن میں نماز جنازہ ادا کی جا چکی ہے جس میں شہباز شریف، حسن نواز، حسین نواز، چودھری نثار اوراسحاق ڈار کے علاوہ برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی، نماز جنازہ امام شیخ خلیفہ عزت نے پڑھائی۔