National News

قومی خبریں

September 25 2018 swat-post-calendar-azzizia-loyalty-references-dismissed-nabs-application-against-transferring-court

العزیزیہ وفلیگ شپ ریفرنسزدوسری عدالت منتقلی کے خلاف نیب کی درخواست خارج

hello

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے نوازشریف کے خلاف زیرسماعت العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز کی دوسری عدالت منتقلی کے خلاف نیب کی درخواست خارج کردی۔چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بنچ نے نوازشریف کے خلاف زیر سماعت العزیز یہ اور فلیگ شپ ریفرنسز کی دوسری عدالت منتقلی کے خلاف نیب کی درخواست کی سماعت کی۔ نیب نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل واپس لے لی۔نیب کی جانب سے درخواست واپس لینے کے لئے موقف اختیارکیا گیا کہ احتساب عدالت نمبر2 کے جج ارشد ملک کے روبرو دونوں ریفرنسزپرکافی کارروائی ہوچکی ہے جو مکمل ہونے کے قریب ہے، اس لئے معاملے پرغورکرنے کے بعد اپیلیں واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، سپریم کورٹ اپیلیں واپس لینے کی اجازت دے۔واضح رہے کہ احتساب عدالت نمبرایک کے جج محمد بشیرنے مسلم لیگ (ن) کے تین رہنماؤں نواز شریف، مریم اور صفدر کو ایون فیلڈ ریفرنس میں قید اورجرمانے کی سزا سنائی تھی۔ اس کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ نے نواز شریف کی درخواست پر دیگر دو ریفرنسز العزیزیہ اور فلیگ شپ کو احتساب عدالت نمبر 2 منتقل کرنے کا حکم دیا تھا۔ نیب نے نواز شریف کے خلاف ریفرنسز کی منتقلی کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔