National News

قومی خبریں

March 12 2019 swat-post-calendar-10-billion-rupees-were-collected-in-the-dam-fund

ڈیم فنڈ میں 10 ارب روپے جمع ہوگئے

hello

اسلام آباد: پاکستان میں ڈیموں کی تعمیر اور قلت آب کے مسئلے پر قابو پانے کے لیے عوام دیامیر بھاشا اور مہمند ڈیم فنڈ میں دل کھول کر حصہ لے رہے ہیں جس کے نتیجے میں عطیات کا ذخیرہ 10 ارب سے تجاوز کرگیا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ڈیم فنڈ میں 10 ارب، 71 لاکھ روپے جمع ہوگئے ہیں۔ عمران خان نے ڈیم فنڈ میں دل کھول کر حصہ لینے پر پاکستان کے عوام کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے سخاوت کی تعریف کی۔علاوہ ازیں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے ایک بیان میں کہا کہ ڈیم فنڈ میں دل کھول کر حصہ ڈالنے پر پاکستانی قوم زبردست خراج تحسین کی مستحق ہے، جب کہ سپریم کورٹ اور وزیراعظم خصوصی شاباش کے حقدار ہیں۔فیصل جاوید نے کہا کہ پاکستان دنیا میں خیرات کرنے والی اقوام میں سرفہرست ہے، ہمارے قومی جذبے کو کوئی شکست نہیں دے سکتا، اپنے لوگوں کے عزم صمیم کو خصوصی سلام عقیدت پیش کرتا ہوں۔