Khabar Pakhtoon Khwa News

خیبر پختونخواہ

October 09 2018 swat-post-calendar-young-people-die-due-to-negligence-of-doctors-in-mingora-kidney-hospital

مینگورہ ،کڈنی ہسپتال میں ڈاکٹروں کی غفلت سے نوجوان جاں بحق

hello

سوات(چیف رپورٹر)کڈنی ہسپتال میں ڈاکٹروں کی غفلت سے نوجوان جاں بحق ،لواحقین کا شدید احتجاج ،مینگورہ کالام روڈ کو ہرقسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا ،ڈاکٹروں نے میرے بچے کے دونوں گردے نکال دئے جس کے وجہ سے وہ جاں بحق ہوئے ،والد کا الزام ،گزشتہ روز سنگوٹہ میں نواز شریف کڈنی ہسپتال میں شانگلہ کے رہایشی زاہد نامی نوجوان کی ہلاکت ہوئی جس کے خلاف لواحقین اور دیگر افراد نے لاش کو سڑک پر رکھ کر احتجاجی مظاہرہ کیا اور ہسپتال انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی اس موقع پر مینگورہ کالام روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کیا گیا تھا ،اس موقع پر بچے کے والد سمن خان نے بتایا کہ میرے بچے کو گردے کے تکلیف کے وجہ سے کڈنی ہسپتال لایا گیا جہاں پر ڈاکٹروں نے ان سے دونوں گردے نکال کر کسی اور مریض کو لگائے جس کے وجہ سے وہ ہسپتال میں بے یارو مددگار پڑا رہا جبکہ اس سلسلے میں باقاعدہ طور پر شکایت بھی جمع کرائی گئی جس پر انکوائری کا حکم دیا گیا لیکن کچھ نہ ہوا اور آج میرا بچہ موت کی اغوش میں چلا گیا انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس میں ملوث ڈاکٹروں کے خلاف کاروائی کی جائیں ،انہوں نے چیف جسٹس اور وزیر اعظم عمران خان نے واقعے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا پولیس کی یقین دھانی پر مظاہرین منتشر ہوگئے ۔اور بچے کے لاش کو سیدو ہسپتال پوسٹ مارٹم کیلئے منتقل کردیا ۔