سوات (سوات پوسٹ ڈاٹ کام )یونین کونسل گل کدہ سے ضمنی بلدیاتی انتخابات میں تحصیل کونسل کی نشست کیلئے نامزدومتفقہ امیدوار نوجوان صحافی پرویزعالم پاپا نے اپنا منشورپیش کردیا ،اعتمادکوبحال رکھنا، مسائل کا حل ،یونین کونسل کی ترقی اورعوامی مشکلات کا خاتمہ سرفہرست ،اہل علاقہ کے تعاؤن سے گل کدہ،شریف آباد ،خواجہ آباد اور یونین کونسل کے دیگر علاقوں کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے تمام تر صلاحیتیں برؤے لانے کا پختہ عزم،اس حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز عالم پاپا نے کہاکہ کسی قسم کے ذاتی مفادات نہیں بلکہ خدمت کا جذبہ لے کر میدان میں نکلا ہوں ،یونین کونسل کی تعمیراورترقی سمیت عوامی مسائل کے مکمل خاتمہ کیلئے عملی اقدامات اٹھانا ہمارے منشورمیں شامل ہے،انہوں نے کہاکہ لوگوں کو درپیش مسائل سے آگاہ ہوں اگر ضمنی انتخابات میں اہل علاقہ نے اعتمادکیا تو ان کے اعتمادکو ہرحال میں بحال میں رکھاجائے گا کسی کو بھی مایوس نہیں کریں گے،انہوں نے کہاکہ عوامی خدمت ہمارانصب العین ہے اوربغیرکسی عہدہ کے بھی خدمت کا سلسلہ جاری رکھا ہے تاہم اب تحصیل کونسل کے پلیٹ فارم سے بھی اس ضمن میں آوازاٹھانے کی خواہش ہے ،انہوں نے کہاکہ عوام کے پرزوراصرارپرالیکشن میں حصہ میں لے رہاہوں اور امید ہے کہ عوام ہی اپنے ووٹوں کی طاقت سے ہمیں آگے بڑھنے اور اپنی خدمت کا موقع فراہم کریں گے ،انہوں نے کہاکہ دن رات عوام کی خدمت کیلئے حاضر ہوں جو بھی مسئلہ ہو عوام براہ راست آکر ہمیں آگاہ کریں کسی کو مایوس نہیں کیا جائے گا بلکہ ان کی بھرپوراندازمیں حوصلہ افزائی کی جائے گی۔