Khabar Pakhtoon Khwa News

خیبر پختونخواہ

September 22 2018 swat-post-calendar-unlike-swat-haji-fazal-mula,-angry-leaders-supported-saeed-khan

سوات، حاجی فضل مولا کے مقابلے میں ناراض رہنماؤں نے سعید خان کی حمایت کردی

hello

سوات ( بیورورپورٹ)سوات کے حلقہ پی کے 7کے ضمنی انتخابات میں نظریاتی رہنمانظر انداز کرنے پر پارٹی میں بغاوت پھوٹ پڑی ،ضلعی سینئر نائب صدر سعید خان ڈھیرئی نے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا ،پارٹی امیدوار حاجی فضل مولا کے مقابلے میں ناراض رہنماؤں نے سعید خان ڈھیرئی کی حمایت کردی ،حاجی فضل مولا کے لئے خطرے کی گھنٹی بج گئی ، پاکستان تحریک انصاف حلقہ پی کے 7 کے کارکنوں اور تحصیل کبل کے عوام کا ایک گرینڈ جرگہ ڈھیرئ ہاؤس میں منعقد ہوا جرگہ میں جس میں تحریک انصاف سوات کے سینئر نائب صدرسعید خان ڈھیرئی نے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا اور الیکشن کمیشن سے جیپ کا انتخابی نشان بھی حاصل کرلیا سعید خان ڈھیرئی کو پس پردہ کئی ناراض رہنماؤں کی حمایت حاصل ہے جبکہ دوسری جانب پارٹی نے متنازعہ امیدوار اور ایم این اے مراد سعید کے قریبی ساتھی حاجی فضل مولا کو ٹکٹ جاری کردیا ہے جس پر پارٹی میں شدید اختلافات سامنے آئے ہیں ،سعید خان ڈھیرئی نے باقاعدہ انتخابی مہم کا آغاز کردیا ہے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعید خان نے کہاکہ پی کے 7 کے ضمنی انتخابات کا میدان جنون جیتے گا الیکشن میں مقابلہ نظرئیے اور پیسے کے درمیان ہو گا انہوں نے کہا کہ کفر کا نظام چل سکتا ہے لیکن ظلم کا نظام نہیں چل سکتا پی کے 7 کے غیور عوام اور کارکنان ظلم کے خلاف ڈٹ چکے ہیں اورالیکشن جیت کر ہم یہ نشست عمران خان کو تحفے میں دیں گے ۔