Khabar Pakhtoon Khwa News

خیبر پختونخواہ

August 16 2018 swat-post-calendar-the-selected-elected-prime-minister-ali-mahmood-khan-declared-big-and-important-opposition-was-also-happy

نو منتخب وزیرا علٰی محمود خان نے بڑا اور اہم اعلان کردیا، اپوزیشن بھی خوش

hello

سوات(سوات پوسٹ ڈاٹ کام )نو منتخب وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کا کہنا ہے کہ انشا اللہ ہم سب کو ساتھ لے کر چلیں گے،صوبے کی تعمیر وترقی کیلئے اپوزیشن جماعتوں اور حکومت کے درمیان اتفاق رائے ضروری ہوتا ہے انہوں نے کہاکہ ہم اپوزیشن کی تنقید کو تنقید برائے اصلاح کے طور پر لیں گے اور عوام کو درپیش مسائل سے نجات دلانے کیلئے بھرپور محنت کریں گے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے نامزد کیے جانے والے خیبر پختونخوا کے وزیر اعلی محمود خا ن2 ارب51 کروڑ 67 لاکھ روپے کے اثاثوں کے مالک ہیں۔محمود خان کے گوشواروں کے مطابق ان کے پاس 4 کروڑ روپے نقد ہیں ، وہ 87 کینال زرعی اراضی کے مالک ہیں اور55 کمرشل دکانیں بھی ان کی ملکیت ہیں، محمود خان کی اہلیہ کے پاس 35 تولے سونا ہے اور گھر میں ڈیڑھ کروڑ روپے کا فرنیچر بھی موجود ہے ۔ میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ محمود خان اب تک سعودی عرب کے علاوہ کسی بھی بیرون ملک نہیں گئے۔دوسری جانب نومنتخب وزیراعلیٰ محمود خان کل اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے ۔اس حوالے سے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ۔واضح رہے کہ گزشتہ روز خیبر پختونخواہ اسمبلی میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب ہوا تھا جس میں تحریک انصاف کے مشتاق غنی اسپیکر اور محمود جان ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوئے۔پختونخواہ اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کو اکثریت حاصل ہے۔صوبائی اسمبلی میں تحریک انصاف کی 84، متحدہ مجلس عمل کی 13، عوامی نیشنل پارٹی کی 9، پاکستان مسلم لیگ ن کی 6، پاکستان پیپلز پارٹی کی 5، پاکستان مسلم لیگ ق کی 1 اور 3 آزاد امیدواروں کی نشستیں موجود ہیں۔