Khabar Pakhtoon Khwa News

خیبر پختونخواہ

August 21 2018 swat-post-calendar-the-people-have-great-expectations-the-government-has-shown-performance,-the-tomb-is-khan

عوام کو بڑی توقعات ہیں ،حکومت نے کارکردگی دکھانی ہے ،محمو د خان

hello

پشاور(آئن لائن نیوز)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے پولیس حکام پرواضح کیا ہے کہ صوبے میں امن و آشتی پر مبنی مکمل جامع اور بھر پور سیکورٹی شیلڈ قائم کیا جائے تاکہ صوبے میں دیرپا امن قائم ہو اور عوام پوری یکسوئی کے ساتھ اپنے معمولات زندگی کی انجام دہی کرسکیں انہوں نے پشاور میں ٹریفک پولیسنگ کے موثر نظام کی بھی ہدایت کی۔ اپنے دفتر وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ پشاور میں انسپکٹر جنرل پولیس محمد طاہر سے ملاقات میں انہوں نے ہدایت کی کہ امن وسلامتی ہمارا ہدف ہے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہونا چاہیے۔محمود خان نے کہا کہ عوام کو بلاتفریق سستے اور سہل ترین انصاف کی فراہمی عمران خان کا وژن ہے۔ امن سے عوامی ترقی وخوشحالی کے راستے نکلتے ہیں وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس صوبے کے عوام نے بڑی مصیبتیں جھیلی ہیںعوام نے ترقی اور خوشحالی کیلئے پاکستان تحریک انصاف کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ عوام کی ہم سے بڑی توقعات وابستہ ہیں صوبائی حکومت نے عمران خان کے وژن اور مشن کے مطابق اپنی کارکردگی دکھانی ہے اور عوامی توقعات پر پورا اترنا ہے انہوں نے کہا کہ عوامی خوشحالی ، قومی ترقی اور انصاف پر مبنی خدمات کی فراہمی کے مجموعی عمل میں تمام محکموں نے اپنا کردار ادا کرنا ہے اس سلسلے میں شعبہ پولیس اور قانون نافذکرنے والے دیگر ادارے کلیدی اہمیت رکھتے ہیں ۔علاوہ ازیںوزیراعلی ٰخیبرپختونخوا محمود خان سے پیسکو کے اعلیٰ حکام نے بھی وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ پشاور میں ملاقات کی ، ملاقات میں پشاور ، ملاکنڈ سمیت صوبہ بھر میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور دیگر متعلقہ مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اراکین صوبائی اسمبلی اشتیاق اڑمراور محب اللہ بھی ملاقات کے دوران موجود تھے،وزیر اعلیٰ نے بجلی کی منصفانہ تقسیم کیلئے طریق کار وضع کرنے کی ہدایت کی تاکہ فیڈرز پر اضافی بوجھ کو کم کیا جا سکے اور لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ممکن ہو سکے،وزیر اعلیٰ نے مٹہ (سوات) فیڈر پر کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کی،انہوں نے سابق وزیر اعظم کے اعلان کردہ گرڈ سٹیشن کے قیام پر بھی پیش رفت طلب کی جس پر پیسکو حکام نے بتایا کہ گرڈ سٹیشن کیلئے زمین کا انتظام ہو چکا ہے تاہم وفاقی حکومت نے وسائل نہیں دیئے وزیر اعلیٰ نے گرڈ سٹیشن کے قیام کیلئے مطلوبہ وسائل پر مبنی کیس تیار کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ خوش قسمتی سے اس وقت مرکز میں بھی ہماری حکومت ہے ، عوامی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے وسائل کے حصول کے سلسلے میں کوئی رکاوٹ نہیں ہو گی۔محمود خان نے اراکین صوبائی اسمبلی اشتیاق ارمڑ اور محب اللہ سے بھی کہا کہ وہ پیسکو حکام کے ساتھ بیٹھیں اور اپنے اپنے حلقوں میں مسائل کا قابل عمل حل نکالیں انہوں نے پیسکو کے اپنے مسائل کی بھی تفصیلی رپورٹ تیار کرنے کی بھی ہدایت کی اور عندیہ دیا کہ صوبائی حکومت پیسکو کے مسائل حل کرنے میں مدد کرے گی۔