Khabar Pakhtoon Khwa News

خیبر پختونخواہ

June 15 2018 swat-post-calendar-the-first-time-in-swat-the-moon-became-the-honor-of-swat-amrapam-holding-the-night-mahadiya-event

سوات میں پہلی مرتبہ چاند رات مہندی ایونٹ کا انعقاد سوات امپوریم کا اعزاز بن گیا

hello

مینگورہ(خصوصی رپورٹ)عید الفطر کے موقع پر دو روزہ چاند رات مہندی فیسٹیول کا انعقاد کر کے سوات امپوریم نے سوات میں پہلی مرتبہ یادگار ایونٹ متعارف کرانے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ دو روزہ ایونٹ کے پہلے روز خواتین اورم بچیوں کا سوات امپوریم پر لگائے گئے خصوصی چاند رات مہندی پارلر پر خوب رش رہا۔ جہاں تربیت یافتہ خواتین نے ہاتھوں پر مہندی کے دیدہ زیب ڈیزائن بنا کر خواتین اور بچیوں کی عید سجا دی۔ مکمل فیملی ماحول میں شاپنگ کرنے آنے والی فیملیز کے لیئے خصوصی عید گفٹس کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔سیدو شریف کی فیض آباد روڈ پر واقع سوات امپوریم میں سوات کیش اینڈ کیری کے ساتھ معروف برانڈز انجن اور شا پوش کی فرنچائزز ہیں جب کہ کاسمیٹکس کی زبردست ورائٹی کی حامل پرفیکٹ باڈی شاپ بھی ہے۔ اس کے علاوہ بھی بہت کچھ موجود ہے۔ جس کی وجہ سے سوات امپوریم خاندان بھر کی شاپنگ کا زبردست مرکز بن چکا ہے۔ ڈائریکٹر سوات امپوریم محمد تاج حمید کے مطابق چاند رات مہندی ایونٹ دوسرے روز بھی جاری رہے گا اور سوات امپوریم آنے والی فیملیز کی چاند رات شاپنگ کا مزہ دوبالا کر دے گا۔