Khabar Pakhtoon Khwa News

خیبر پختونخواہ

July 08 2018 swat-post-calendar-the-fact-that-the-governments-development-on-shallow-media-will-be-exposed-which-will-expose-the-new,-rich-place

سوشل میڈیا پر ترقی کرنے والی حکومت کی سچائی 25جو لا ئی کو بے نقاب ہو گی ، امیر مقام

hello

سوات (سوات پوسٹ ڈاٹ کام) پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صوبائی صدرانجینئرامیرمقام نے کہا ہے کہ25جولائی کوفیس بکیوں اورعملی اقدامات اٹھانے والوں کے مابین مقابلہ ہوگا۔ ملاکنڈڈویژن پرکئی جماعتوں کے امیدواروں نے حکمرانی کی ہے مگرعوام کے مسائل کوہمیشہ طاق نسیاں میں رکھاگیاہے۔پاکستان مسلم لیگ(ن)نے مینڈیٹ لئے بغیر اس خطے کیلئے جوقربانیاں دی ہیں،واس خطے کی تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھی جائیں گی۔ان خیالات کااظہارانہوں نے اتروڑ،گبرال،کنئی،اوشو،مٹلتان، کالام میں بڑے بڑے سیاسی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سیکڑوں افرادنے دیگرسیاسی جماعتوں سے مستعفی ہوکرپاکستان مسلم لیگ(ن)میں شمولیت اختیارکی۔انجینئرامیرمقام نے کہاکہ14جولائی کو پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صدرمیاں شہبازشریف شانگلہ اورسوات میں عظیم الشان جلسہ عام سے خطاب کریں گے ۔وہ ملاکنڈڈویژن کی ترقی اوریہاں کے عوام کی فلاح وبہبودکیلئے ترقی کا منشورپیش کریں گے۔