Khabar Pakhtoon Khwa News

خیبر پختونخواہ

January 12 2019 swat-post-calendar-swat-matah-press-clubs-function-swearing-chairman-jehanzeb,-general-secretary-rahim-khan-selected

سوات،مٹہ پریس کلب کے تقریب حلف برداری ،چےئرمین جہانزیب ،جنرل سیکرٹری رحیم خان منتخب

hello

سوات (سوات پوسٹ ڈاٹ کام)مٹہ،پاکستان تحریک انصاف کے ضلع کونسل میں اپوزیشن لیڈر احمد خان پاکستان تحریک انصاف مٹہ کے رہنماء ملک اختر علی خان اور ریجنل انفارمیشن ڈائریکٹر غلام حسین غازی نے کہا ہے کہ صحافی برادری ملک وقوم کی خدمت کیلئے اپنا اہم رول مثبت انداز میں ادا کریں اور صحافی برادری حکومتی ایوانوں اور عوام کی درمیان ایک پل کی کردار ادا کریں وزیر اعلیٰ محمودخان عوام کی ترقی اور علاقے کی ترقی کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرتے انشاء اللہ بہت جلد عوام کی تقدیر بدل کرعلاقے کی ترقی کا ایک نیا دور شروع ہونے والا ہے انہوں نے کہا کہ صحافی برادری حکومت کا ساتھ دیکر مثبت تنقید کریں کیونکہ موجودہ حکومت مثبت تنقید کی خیر مقدم کرتے ہیں اور مثبت تبقید ہی سے حکومتی ایوانوں کو عوام کی مسائل پہنچ کر حکومتیں عوام اور علاقے کیلئے کام کرینگے ان خیالات کااظہار انہوں نے گذشتہ روز مٹہ میں مٹہ پریس کلب کے تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے مٹہ پریس کلب کے چیرمین جہانزیب جنرل سیکرٹری رحیم خان سابق چیرمین نورلہادی عابد علی غفور خان شیداء اوردیگر نے بھی خطاب کی اس سے پہلے مہمان خصوصی احمد خان نے نئے کابینہ سے حلف لیا جبکہ اس موقع پر مٹہ پریس کلب کے طرف سے مہمانوں کو روایتی چادر اور پکول بھی پہنا دی گئی تقریب میں بڑی تعداد میں صحافی برادری منتخب نمائندوں مٹہ پولیس کے افسروں تاجر برادری کے ذمہ داروں اور عام لوگوں نے بھی شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ضلع کونسل میں اپوزیشن لیڈر احمد خان نے کہا کہ موجودہ حکومت اور وزیر اعلیٰ محمود خان عملی طور علاقے میں ترقی اور عوام کی خدمت کیلئے عملی اقدامات اٹھانے میں مصروف ہیں اور انشاء اللہ بہت جلد پورے صوبے سمیت ملاکنڈ ڈویژن اور سوات میں عملی ترقیاتی انقلاب برپا ہوگی انہوں نے کہا کہ میڈیا موجودہ حکومت کے ساتھ تعاون کرکے حکومت عوامی مسائل اور علاقے کی ضرروتوں کی بارے میں نشاندہی کرکے تنقید برائے تعمیر کریں اورتنقید برائے تنقید اور بلاوجہ منفی پروپیگنڈہ کرنے سے گریز کریں احمد خان نے کہا کہ انشاء اللہ صوبے اور سوات کی عوام اور علاقے کی تقدیر بدلنے کا وقت اچکا ہے لیکن عوام کو ابھی حکومت کو تھوڑا وقت دینا ہوگا کیونکہ ابھی تو موجودہ حکومت کی چند مہینے ہوگئی ہے انہوں نے کہا کہ مخالفین کیساتھ اب منفی پروپیگنڈے اور جھوٹ بولنے کی علاوہ کچھہ بھی باقی نہیں ہے کیونکہ ان لوگوں باریاں لیکر عوام اور علاقے کیلئے کچھ نہیں کیا ہے انہوں نے کہا کہ اب عوام اور پاکستان تحریک انصاف اور عمران خان کے درمیان ایک نہ ٹوٹنے والی رشتہ بن چکا ہے اور یہ رشتہ انشاء اللہ اب ہمیشہ کیلئے مضبوطی کیساتھ قائم رہینگے اس موقع پر احمد خان نے مٹہ پریس کلب کیلئے صوبائی حکومت کے طرف سے پانچ لاکھ روپے دینے اور ملک اختر علی خان نے اپنے طرف سے پچاس ہزار روپے دینے کا علان بھی کیا ۔