Khabar Pakhtoon Khwa News

خیبر پختونخواہ

January 12 2019 swat-post-calendar-swat-in-the-development-of-the-nation,-is-the-first-to-develop-education,-akbar-arbab-khan

سوات،اقوام کی ترقی میں تعلیم ہی ترقی کا پہلا زینہ ہے ، ابر ار احمد خان

hello

سوات (سوات پوسٹ ڈاٹ کام)سوات میں فروغ تعلیم پر کام کرنے والے نوجوان رضاکار ملک ابرار احمد خان نے کہا ہے کہ اقوام کی ترقی میں تعلیم ہی ترقی کا پہلا زینہ ہے اس کے بغیر ترقی کا خواب ادھورا ہے معاشرے کے ہر فرد کو اس حوالے سے لازمی سوچنا اور عملی کردار ادا کرنا ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے پختونخوا ریڈیو سوات سنٹر کے پروگرام"د سوات رنگونہ" میں تعلیم کی اہمیت اور حکومتی سہولیات پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہم گزشتہ چار سال سے تعلیم عام کرنے کیلئے کام کررہے ہیں اور کالجز و سکولز میں تعلیمی سیشنز کرانے کے علاوہ سائنسی فیسٹولز بھی کرارہے ہیں جن میں ضلع بھر سے ہزاروں طلباء4 و طالبات کے علاوہ اندرون ملک سے سائنسدانوں کی شرکت بھی یقینی بنائی جاتی ہے اور انہی سرگرمیوں سے ہمارے نوجوانوں کے اندر موجود تخلیقی صلاحیتیں اجاگر ہوتی ہیں اور وہ تحقیق و تخلیق اور سائنس و ایجادات کی طرف مائل ہونے کے علاوہ سیکھتے سکھاتے بھی ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تشویشناک حد تک کافی سارے بچے سکول سے باہر ہیں جو مختلف گھروں، ورکشاپس یا کارخانوں میں کام کرتے ہیں اور کبھی بگڑ کر منشیات کے عادی بن جاتے ہیں ان بچوں کو سکول لانا اگر ہم اپنی معاشرتی ذمہ داری سمجھ لیں تو کوئی بھی بچہ تعلیم سے محروم نہیں رہیگا انہوں نے کہا کہ صرف حکومت پر ذمہ داری ڈال کر کام پورا نہیں ہوتا جب تک ہم خود کردار ادا نہ کریں دوسروں کے رحم و کرم پر رہنے سے ہمارے تعلیمی مسائل کا حل ممکن نہیں ہوگا معاشرے کے ہر فرد کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اپنے بچوں کے ساتھ ساتھ رشتہ داروں اور ہمسایوں کے بچوں کو بھی تعلیم کی روشنی سے منور کریں ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ لوگ کہتے ہیں انہیں ملازمت یا روزگار نہیں ملتا یا آگے بڑھنے کے مواقع نہیں تو اس حوالے سے بھی خود محنت کرکے مواقع پیدا کرنے ہونگے معاشرے میں ایسے بہت سے نوجوان آپ دیکھیں گے جو خود مواقع پیدا کرکے انہی سے فائدہ اٹھاتے اور اپنا روزگار خود پیدا کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ شروع میں ہمیں بھی مسائل تھے لوگ ہمیں پاگل کہتے تھے لیکن اب ہمارا کام دیکھ کر وہی لوگ ہمارے ساتھ تعاون کرتے ہیں مقامی انتظامیہ اور حکومت کا بھی تعاون ہمیں حاصل ہو چکا ہے اور ہم زیادہ تر کام ان کے ساتھ ملکر کرتے ہیں