Khabar Pakhtoon Khwa News

خیبر پختونخواہ

October 19 2018 swat-post-calendar-relief-will-be-temporary-6-months-after-relief,-shaukat-yousufzai

مہنگائی عارضی،6ماہ بعد ریلیف ملے گا،شوکت یوسفزئی

hello

پشاور(سپیشل رپورٹر)خیبر پختونخوا حکومت کے ترجمان شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ ملک میں عارضی مہنگائی اور مشکلات ہیں،6ماہ بعد عوام کو ریلیف ملے گا ،سابقہ حکومتوں نے قرضے لیکر غلط جگہ خرچ کئے جس کا خمیازہ آج عوام بھگت رہے ہیں ،خیبر پختونخوا اسمبلی اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہمیں مہنگائی اور عوامی مشکلات پر افسوس ہے ہمارے100روزہ پلان پر عمل جاری ہے50لاکھ مکانات کی تعمیر کا اعلان بھی روٹی کپڑا اور مکان والا نعرہ نہیں بلکہ ہم مکانات تعمیر کرکے دکھائیں گے ،مجلس عمل نے سودی نظام کے خاتمہ کا اعلان کیا مگرہم نے صوبہ سے سودی نظام ختم کیا،پشاور میٹرو کا سٹرکچر دسمبر تک جبکہ مارچ تک منصوبہ شروع ہوگا، صوبائی حکومت میٹرو، بلین ٹری اور ہائیڈرو منصوبوں کے آڈٹ کیلئے تیار ہے، صوبائی حکومت نے صوبہ کے8لاکھ مزید خاندانوں کیلئے صحت انصاف کارڈ کے اجرا ء کا اعلان کیا ہے، بجٹ میں 8ہزار سکولوں اور187بنیادی مراکز صحت کو شمسی نظام سے منسلک کیا جائیگا جبکہ نوجوانوں کیلئے بلاسود قرضوں کا پروگرام شروع کیا ہے۔