Khabar Pakhtoon Khwa News

خیبر پختونخواہ

October 23 2018 swat-post-calendar-registration-of-the-india-hygiene-scheme-in-swat

سوات میںنیاپاکستان ہائوسنگ سکیم کی رجسٹریشن کاافتتاح

hello

سوات(بیورورپورٹ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے سوات میںنیاپاکستان ہائوسنگ سکیم کی رجسٹریشن کاافتتاح کردیا۔ افتتاحی تقریب گراسی گرائونڈسیدو شریف میں ہوئی ۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا کہ نیا پاکستان ہائوسنگ پروگرام انتہائی اہم منصوبہ ہے جس کا مقصد نہ صرف بے گھر لوگوں کی فلاح و بہبود ہے بلکہ یہ ہزاروں بیروزگار افراد کے روزگار کا وسیلہ اور معیشت میں تیزی کا پیش خیمہ ثابت ہوگا۔ یہ اپنی نوعیت کا منفرد منصوبہ ہے جس سے کم آمدنی والے افراد مستفید ہوسکیں گے۔ وزیراعظم عمران خان نے 50 لاکھ گھروں کی تعمیر کے اس میگا رہائشی منصوبے کا اعلان کرتے وقت قوم کو یہ بھی یقین دلایا ہے کہ وہ ملک کو موجودہ مشکل صورتحال سے سرخرو ہوکر نکالیں گے۔ تقریب میں صوبائی وزرائ، ارکان قومی و صوبائی اسمبلی،ڈی جی نادرا، کمشنر ملاکنڈڈویژن اور ڈپٹی کمشنر سوات کے علاوہ بلدیاتی نمائندگان اور عمائدین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس عظیم قومی پروگرام کے پہلے مرحلے میں ہمارے صوبے سے صرف سوات کے انتخاب کی وجہ یہ ہے کہ یہ ضلع کافی عرصہ دہشت گردی کی لپیٹ میں رہا آج حکومت کے 100 دنوں کے ترقیاتی منصوبوں میں یہ اہم سکیم شامل ہے اس بڑے اعزاز پر وہ اہل سوات کو مبارکباد دیتے ہیں انہوں نے کہا کہ نیا پاکستان ہائوسنگ منصوبہ شروع ہونے سے غریبوں کو چھت میسر آنے کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کو روزگار بھی ملے گا۔