Khabar Pakhtoon Khwa News

خیبر پختونخواہ

July 16 2018 swat-post-calendar-people-came-out-of-the-streets-against-the-unconstitutional-ldd-shadg-the-dirty-slogan-against-the-inflation

مٹہ، بجلی کی نا روا لو ڈ شیڈ نگ کے خلاف عوام سڑکو ں پر نکل آئے ، واپڈ کے خلاف شدید نعرہ بازی

hello

مٹہ ( نما ئندہ سوات پوسٹ) مٹہ میں بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ اور بجلی کی غیر قانونی بندش کی خلاف مٹہ بازار اور قریبی علاقوں کی عوام ایک بار پھر سڑکوں پر نکل گئیں مٹہ بازار کی سڑکیں واپڈا مردہ باد کی نعروں سے گونج اٹھے اگر واپڈا والوں نے اپنے قبلہ درست نہیں کیا تو ائندہ نکل کر تمام سڑکوں اور بازاروں کو بند کرینگے مظاہرے سے مقررین کا خطاب مظاہرین نے مٹہ بازار چوک سے واپڈا دفتر تک ایک احتجاجی ریلی بھی نکالی تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز مٹہ بازار کے دوکانداروں مٹہ خریڑئی بوڈیگرام کوزہ باماخیلہ برہ باماخیلہ اور دیگر علاقوں کی سینکڑوں عوام نے علاقے میں ناروا لوڈشڈنگ اور بجلی کی تاریخی بندش کی خلاف سڑکوں پر نکل کر شدید احتجاج کیا اور مٹہ چوک میں جمع ہوکر بھر پور پرامن احتجاج کی اس موقع پر مظاہرین سے سماجی کارکن جمشید خان اور دیگر نے خطاب کی دریں اثنا ء مظاہرین نے مٹہ چوک سے واپڈا دفتر تک ایک پرامن احتجاجی ریلی بھی نکالی اس موقع پر دیگر لوگوں کی علاوہ تحصیل ناظم مٹہ عبداللہ خان فراموش کان پروانت خان راحت خان مفتاح الدین اور دیگر افراد بھی موجود تھے مظاہرین نے ذمہ داروں کو اگا کرتے ہوئے کہا کہ اگر واپڈا والوں نے اپنا قبلہ درست نہیں کیا تو پھر وہ ائندہ نکل کر تمام سڑکوں اور بازاروں کو بند کردینگے جس کی تمام تر ذمہ داری واپڈا والوں پر ہوگی