Khabar Pakhtoon Khwa News

خیبر پختونخواہ

June 14 2018 swat-post-calendar-mingora-the-coming-era-is-mma,-sirdar-mohammad-bashir

مینگورہ، آنے والا دور ایم ایم اے کا ہے، سر دار محمد بشیر

hello

مینگورہ (جنرل پورٹر) گوجر قومی تحریک کے ضلعی جنرل سیکرٹری حافظ سردار محمد بشیر کہا ہے کہ آنے والا دور ایم ایم اے کا ہے، ہماری کوشش ہے کہ ایم ایم اے کا پیغام گھر گھر تک پہنچائیں ، دوحہ قطر سے صرف اور صرف الیکشن مہم چلانے اوراپنے براگ لیڈر سردارشہزادکوگوجر کوفتح دلانے کیلئے آیا ہوں اوراس سلسلے میں تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہمارے بزرگ اور نڈر لیڈر شہزاد گوجر صدر گوجر قومی تحریک ملاکنڈ ڈویژن این اے 3 ،این اے 4 اور پی کے 7 سے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں ہم دن رات محنت کرکے انہیں کامیاب بنائیں گے ، انہوں نے کہا کہ میں این اے 3 ،این اے 4 اورپی کے 7 کے عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ الحاج شہزاد صدر گوجر قومی تحریک ملاکنڈ ڈویژن کو ووٹ دے کرانہیں کامیاب بنائیں کیونکہ موصوف عوامی مسائل اور مشکلات سے آگاہ ہیں اور وہ عوام کی محرومیوں اورمسائل کا خاتمہ کرنے کیلئے میدان میں نکلے ہیں لہٰذہ ان کا ساتھ دینا اور ان کے شانہ بشانہ رہنا ہے ہم سب کی ذمہ داری ہے۔