Khabar Pakhtoon Khwa News

خیبر پختونخواہ

August 14 2018 swat-post-calendar-millions-of-muslim-leagues-full-fledged-participation-of-rally-vehicles-and-public-on-the-occasion-of-independence-day

ملی مسلم لیگ کا یوم ازادی کے موقع پر ریلی ، گاڑیوں اور عوام کی بھر پور شرکت

hello

سوات (سوات پوسٹ ڈاٹ کام) ملی مسلم لیگ سوات کے زیر اہتمام یوم آزادی کے موقع پر ریلی کا اہتمام کیا گیا جس میں علاقے کے عوام اور ملی مسلم لیگ سوات کے کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی ، ریلی تحصیل کبل سے روانہ ہوکر مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے سوات پریس کلب پہنچ گئے ، جہاں پاکستان زندہ باد کے خوب نعرے لگائیں ، پریس کے سامنے جما عتہ الدعوۃ خیبر پختونخوا کے امیر مفتی محمد قاسم، ضلعی امیر ضیاء الدین ربانی ،ملی مسلم لیگ ضلعی صدر ابراہیم ، شیر زادہ اور ملک جمروز نے کہا کہ پاکستان بیش بہا قربانیوں کی بدولت آزاد ہوا ہے ، جس میں ہمارے بزرگوں اپنے جانوں کے نذرانے پیش کرکے ہمیں پر آمن اور ایک آزاد پاکستان حوالے کیا ہے ، انہوں نے کہا کہ ہم بھی پاکستان کے حفاظت کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں ، پاک آرمی کے شانہ بشانہ کھڑے ہوکر پاکستان کی حفاظت کریں گے ، انہوں نے کہا پاکستان ہماری جان ہے اور ہمیں اپنے اپ سے بھی پیارا ہے اور پاکستان کی حفاظت ہم سب پر فرض ہے ، انہوں نے کہا کہ پاکستان کے حفاظت کرنے کے لئے ہم سب کو ایک ہونا ہوگا تب ہم اپنے پاکستان کی حفاظت کرسکتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ کشمیر کے بغیر پاکستان نامکمل ہے کیونکہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے فرمایا تھا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے ،انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بنانے کے لئے اور ہمیں آزادی دینے کے لئے جتنی بھی لوگوں نے قربانیاں دی اسکو ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کے فوج اور دیگر اداروں کو یقین دلاتے ہیں کہ ہم اپ کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور پاکستان کے حفاظت کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔