Khabar Pakhtoon Khwa News

خیبر پختونخواہ

July 16 2018 swat-post-calendar-matah-on-july-25,-is-an-agreement-between-american-agents-and-prophetic-politics-in-the-country,-mushtaq-ahmed

مٹہ، 25جولائی پر ملک میں امریکی ایجنٹوں اور پیغمبری سیاست کے درمیان معرکہ ہے، مشتاق احمد

hello

مٹہ ( نما ئندہ سو ات پوسٹ) جماعت اسلامی کے صوبائی امیر اور ایم ایم اے کے نائب صوبائی صدر سنیٹر مشتاق احمد خان نے کہا ہے کہ 25جولائی پر ملک میں امریکی ایجنٹوں اور پیغمبری سیاست کے درمیان معرکہ ہے لہذاعوام کو شیطانی سیاست کی مقابلے میں قرانی سیاست کا ساتھ دینا چایئے اور ملک کو امریکی غلامی اور انکے ایجنٹوں سے ازاد کرلینا چایئے 25جولائی ایک تاریخی دن ہے اسلئے اس تاریخی دن پر عوام جوش کی بجائے ہوش سے کام لیکر ملک میں ایک پرامن اسلامی نظام اور انصاف پر مبنی اسلامی معاشرے کی قیام میں اپنا اہم اور کلیدی کردار ادا کریں مقامی قائدین اور کارکنان ایم ایم اے کاپیغام گھر گھر تک پہنچا کر عوام کو شیطانی طاقتوں کی دھوکے سے دور رکھیں ان خیالات کااظہار انہوں نے گذشتہ روز مٹہ میں ایک بڑے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا جلسے ایم ایم اے کے ضلعی صدر قاری محمود مولانا فضل سبحان مفتی شیر محمد ممبر ضلع کونسل سوات وامیر حلقہ پی کے جماعت اسلامی ثناء اللہ فاروقی مولانا داود الحسن کمال الدین اور دیگر قائدین نے بھی خطاب کی انہوں نے کہا کہ عوام 25جولائی کی اہم معرکے میں ایم ایم اے کا ساتھ دیکر ملک کو کرپشن سے پاک اور صالح قیادت دینے کیلئے کام کریں انہوں نے کہا کہ ایم ایم اے کی سیاست لوٹ مار سے پاک سیاست ہیں جبکہ دوسرے جانب کی سیاست لوٹ مار اور کرپشن کی سیاست ہے اسلئے عوام کو 25جولائی پر کرپشن سے پاک سیاست کا ساتھ دینا چایئے انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک وقوم کو درپیش تمام مشکلات کی واحد حل اسلامی نظام ہیں جس کیلئے اس وقت ایم ایم اے عملی طور پر میدان الیکشن میں موجود ہے اور اب مرضی عوام کی ہے کہ وہ کیا کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ جب تک ہم لوگوں نے امریکہ کی غلامی کی زنجیریں توڑی نہ ہو اور امریکہ کی ایجنٹوں کو 25جولائی پر شکست نہ دی ہو اس وقت تک ملک وقوم کو درپیش مشکلات ختم ہونے والے نہیں ہیں ۔