Khabar Pakhtoon Khwa News

خیبر پختونخواہ

August 21 2018 swat-post-calendar-madaras-student-car-accident-in-latebala-5-injured-in-the-accident

دیربالا میں مدارس کے طلبائ کی گاڑی حادثے کا شکار، 5حفاظ جا ں بحق

hello

دیربالا ( آئن لائن نیوز ) پشاور سے عید گزارنے کیلئے گھروں کو جا نے والے مدارس کے طلباء کی گا ڑی دسلوڑ دیر بالا میں ٹر یفک کے المنا ک حا دثے کا شکار ہو گئی 5 افرادجاں بحق جبکہ خاتون سمیت 13 فراد زخمی ہو گئے جن میں چار کی حالت تشو یشناک ہے۔ واقعات کے مطابق پیر کے روز پشاور سے دیر بالا علاقہ پاتراک آنے والی ہا ئی ایس گا ڑی نمبر 3265پشاور جسے ڈرائیور جان زادہ ولد عبدالرزاق ساکن سندرئی پا تراک چلا رہاتھا آٹھ بجے کے قریب دیر بالا دسلوڑ کے مقام پربے قا بو ہوکر گہری کھا ئی میں جا گری جس کے نتیجے میں حا فظ عمران اللہ ، حا فظ فضل غنی موقع پر جا ن بحق ہو گئے جبکہ تین زخمی ہسپتال لے جا تے ہو ئے راستے میں دم توڑ گئے جن کے نا م معلوم نہیں ہو سکے اور جمعہ خا ن ، ضیا ء الر حما ن ، عمر ،ظفراللہ ،زیرمحمد، اضغر علی ، خا ئستہ رحمان ،محمد خان ، مسماة جمیلہ، اسامہ ، سمیع اللہ ، کامران ، اور با چہ خان زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیاگیا ہے ۔ زخمیوں میں چار کی حالت تشویشناک بتا ئی جا تی ہے۔ گا ڑی میں ایک ہی علا قہ سندرئی جندرئی کے افراد سوار تھے جو دینی مدارس کے طلبا ء تھے اور عید کی چھٹیاں منا نے گھرو ں کو جا رہے تھے۔ ڈی پی او دیر بالا میا ں نصیب جان کی ہدایت پر متعلقہ تھا نہ صا حب آباد کی پولیس نے بر وقت پہنچ کر زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا اور سا مان کو محفوظ مقام پر منتقل کیا۔