Khabar Pakhtoon Khwa News

خیبر پختونخواہ

November 29 2018 swat-post-calendar-kubble-a-sudden-visit-to-the-high-school-tetanus-bandai,-government-of-asdeo-circle-kubble

کبل،اے ایس ڈی ای او سرکل کبل کا گورنممنٹ ہائی سکول توتانو بانڈئی کا اچانک دورہ

hello

کبل(تحصیل رپورٹر) گذشتہ روز اے ایس ڈی ای او سرکل کبل ملک فضل ربی خان نے گورنمنٹ ہائی سکول توتانوباندئی کا اچانک دور کیا جہاں پر انہوں نے منعقدہ پرو فیشنل ڈیولپنمٹ ٹیچر ٹرینگ کا جائزہ لیا اس موقع پر ماسٹر ٹرینرمحبوب علی شاہ،عبد الرؤف ،نصراللہ خان اور حیدر علی سمیت مختلف سکولوں کے اساتذہ کرام موجود تھے ٹریننگ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ملک فضل ربی خان نے کہا کہ حکومت تعلیم کے فروغ کے لئے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے اس حوالے سے سکولوں کو بنیادی سہولیات کے فراہمی سمیت اساتذہ کے لئے مختلف ٹریننگ منعقد کرائے جاتے ہیں انہوں نے اساتذہ پر زور دیا کہ وہ ٹریننگ کے اغراض و مقاصد بہتر انداز میں حاصلکرکے اپنے اپنے سکولوں میں بچوں تک پہنچائیں تاکہ نونہالان قوم کو بہتر تعلیم و تربیت فراہم کرکے معاشرے کے لئے مفید افراد تیار کئے جاسکے انہوں نے یقین دلایا کہ اساتذہ اور طلباء کو درپیش مسائل و مشکلات حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔