Khabar Pakhtoon Khwa News

خیبر پختونخواہ

June 13 2018 swat-post-calendar-kanju-pose-laces-mia-bai,-recovered-theft,-recovered-the-thief

کانجو ، پو لیس کی کا میا ب کا روائی ، چوری شدہ سا مان برآمد ،چور گرفتار

hello

کانجو(شا ہ خان )کانجوپولیس کی کامیاب کاروائی۔ایک ہفتہ کے اندراندر بیوہ سے چوری کرنے والے چور گرفتار۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایس ایچ اوپولیس سٹیشن کانجو یار محمد خان نے بتایاکہ4جون2018کو نامعلوم چور بیوہ خاتون رحمت بیگم بیوہ شاہ روان سکنہ ننگولئی سے ڈیڑھ تولہ طلائی زیورات چوری کرکے فرار ہوگئے تھے۔جس کے خلاف پولیس سٹیشن کانجو میں نامعلوم ملزمان کے خلاف رپورٹ درج کرائی گئی تھی۔انہوں نے مزید کہاکہ واقعہ کے رونما ہونے کے بعدایس ایچ او کانجو یارمحمد خان،ایس آئی پولیس چوکی ننگولئی وکیل محمد اورایچ سی پولیس چوکی ننگولئی محمد علی کی قیادت میں تفتیشی ٹیم تشکیل دے دی گئی،جنہوں نے جدید طریقوں کوبروئے استعمال لاتے ہوئے ایک ہفتہ کے اندراندر چوروں دولت خان ولد جہانزیب سکنہ بالختی ننگولئی اور ساجد علی ولد علی رحمن سکنہ بالختی ننگولئی کو گرفتار کرکے حوالات کی راہ دکھائی۔دوران تفتیش چوروں نے طلائی زیورات کوزہ بانڈئی میں ایک صراف شیربہادر خان ولد سید عمر کے ہاتھوں مبلغ 63149روپے پرفروخت کرنے کا اعتراف کرلیا۔ملزمان سے 12000اور 25000روپے ریکوری ہوگئی ہے۔جبکہ ملزمان کے خلاف مقدمہ علت431جرم454.380/34کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ ایس ایچ او یارمحمد خان نے اس موقع پر کہاکہ حدود پولیس سٹیشن کانجو میں ہر قسم جرائم پیشہ افرادکے خلاف آپریشن شروع کررکھا ہے۔اور تمام جرائم پیشہ افرادکو قانون کے دائرے میں لاکھڑاکرنے کا تہیہ کیا ہواہے۔لیکن ہماری یہ کوشش عوام کے ساتھ دینے کے بغیر کامیاب نہیں ہوسکتی۔انہوں نے عوام الناس سے اپیل کی کہ معاشرے سے جرائم پیشہ افراد کے خاتمے اور امن برقرارکھنے میں ان کے ساتھ تعاون کریں۔جبکہ کامیاب اور بروقت کاروائیوں پر اہلیان علاقہ اور عمائدین نے ایس ایچ اوکانجو یارمحمد خان کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔