Khabar Pakhtoon Khwa News

خیبر پختونخواہ

June 23 2018 swat-post-calendar-jamiat-and-jamaat-e-ticket-tickets-have-been-made-to-maintain-deadlock

جمعیت اور جما عت کے ما بین ٹکٹ جا ری کر نے پر ڈیڈ لاک برقرار

hello

پشاور(سپیشل رپورٹر)متحدہ مجلس عمل میں شامل جمعیت علمائے اسلام(ف) اورجماعت اسلامی کے مابین صوبہ بھرمیں قومی اورصوبائی اسمبلی کی 24نشستوں کیلئے ٹکٹ جاری کرنے پرڈیڈ لاک برقرار ہے جبکہ دونوں جماعتوں نے اتفاق رائے پیدا کرنے کیلئے آج آخری بیٹھک بلا لی گزشتہ رات گئے تک صوبہ بھر میں قومی اسمبلی کی6اور صوبائی اسمبلی کی18 حلقوں پر امیدواروں کو ٹکٹ جاری کرنے پر دونوں جماعتوں میںاتفاق نہیں ہوا تاہم ذرائع کے مطابق آج طلب کئے جانے والے آخری بیٹھک میں دونوں جماعتوں کے مابین تمام حلقوں پر اتفاق رائے پیدا کیاجائے گا جبکہ دوسری جانب متحدہ مجلس عمل نے انتخابی مہم کیلئے لائحہ عمل ترتیب دیتے ہوئے پشاور سے آغازکرنے کا فیصلہ کیاہے 24جون کو پشاور میں متحدہ مجلس عمل کے پلیٹ فارم سے جلسہ منعقد کریگی جس سے ایم ایم اے کے مرکزی قائدین مولانا فضل الرحمان اور سینیٹر سراج الحق سمیت دیگرخطاب کرینگے ،جمعیت علمائے اسلام (ف) اور جماعت اسلامی کے مابین خیبر پختونخوا سے قومی اسمبلی کے33 حلقوں پر امیدواروں کے ناموں پر اتفاق پایا جا چکا ہے تاہم وادی پشاور، ملاکنڈ ڈویژن، ہزارہ ڈویژن اور جنوبی اضلاع میں قومی اسمبلی کے 6حلقوں پر امیدواروں کے نام پر اختلاف پایا جاتاہے اسی طرح خیبر پختونخوا اسمبلی کے99حلقوں پر 81 امیدواروں کے ناموں پراتفاق پیداکیا جاچکاہے جبکہ18حلقوں پر ٹکٹ کی تقسیم کار پر اختلاف برقرار ہے اس سلسلے میں ایم ایم اے کے صوبائی پارلیمانی بورڈ کے کورآڈی نیٹر ڈاکٹر اقبال خلیل سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کی6اور صوبائی اسمبلی کے18حلقوں پر امیدواروں کے نام کوحتمی شکل نہیں دی گئی ہے تاہم ایم ایم اے کے آج ہونے والے اجلاس میں ان حلقوں پر اتفاق ہو جائے گااوراس کاباقاعدہ اعلان پریس کانفرنس میں کیاجائے گا قومی اور صوبائی اسمبلی کے حلقوں پر امیدواروں کے ناموں پر اتفاق رائے پیدا ہونے کے بعد پشاور میں ایم ایم اے کے پیلٹ فارم سے انتخابی مہم کا آغاز کیا جائے گا اور24جون کو پشاور میں جلسہ منعقد کیا جائے گا جس میں ایم ایم اے کے مرکزی اور صوبائی قائدین شرکت کرینگے پشاور جلسہ کے بعد ملک گیر جلسوں کا شیڈول دیا جائے گا۔