Khabar Pakhtoon Khwa News

خیبر پختونخواہ

January 12 2019 swat-post-calendar-in-transparent-manner-487-new-teachers-were-allocated-in-swat-district

شفاف طریقے سے ضلع سوات میں مجموعی طور پر 487نئے اساتذہ بھر تی کئے گئے،فضل حکیم

hello

سوات (سوات پوسٹ ڈاٹ کام)چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان نے کہا ہے کہ ضلع سوات میں سرکاری اسکولوں میں اساتذہ کی کمی کو پورا کرنے کیلئے میرٹ کے مطابق انتہائی شفاف طریقے سے 487اساتذہ بھرتی کئے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی بہتر پالیسیوں اور اقدامات کے باعث سرکاری اسکولوں پر عوام کا اعتماد بحال ہوچکا ہے جس کی بدولت ان اسکولوں میں داخلے کی شرح میں کافی اضافہ ہوا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع سوات میں نئے بھرتی ہونے والے اساتذہ کو تعیناتی کے حکمنامے حوالے کرنے کی سادہ مگر پروقار تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا فضل حکیم خان نے کہا کہ ضلع سوات میں نئے اساتذہ کی بھرتیوں کیلئے این ٹی ایس کا امتحان منعقد کرایا گیا جس کے بعد شفاف طریقے سے ضلع سوات میں مجموعی طور پر 487نئے اساتذہ بھر تی کئے گئے جن میں پی ٹی سی اساتذہ کی تعداد 365، سی ٹی 46، پی ای ٹی 36 اور 40 ڈی ایم اساتذہ شامل ہیں چیئرمین ڈیڈیک نے نو تعینات اساتذہ کو مبارکباد دی اور واضح کیا کہ اساتذہ قوم کے معمار اور علم کے سرچشمے ہوتے ہیں قوموں کی تعمیر وترقی اور عروج و زوال میں اساتذہ کا کردار اہمیت کا حامل ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ اساتذہ کو نئی نسل کی تعمیر وترقی، معاشرے کی فلاح وبہبود، جذبہ انسانیت کی پرواخت اور افراد کی تربیت و کردار سازی کی وجہ سے انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے اسلئے انہیں اپنے اس رتبے کی لاج رکھنی ہو گی اور معاشرے میں اپنی قدر و منزلت بڑھانے کیلئے زیادہ محنت کرنی ہو گی فضل حکیم خان نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے تعلیم کے شعبے میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے انقلابی اقدامات اٹھائے ہیں جن کے نتیجے میں شعبہ تعلیم میں ہمارے صوبے نے دیگر صوبوں پر سبقت حاصل کی ہے انہوں نے کہا کہ حکومت تعلیم میں بہتری کے تسلسل کو برقرار رکھنے کیلئے مزید کوششیں کررہی ہے اور سکولوں میں بنیادی سہولیات کی کمی کو پورا کرنے کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔